ممبئی
…این جی ٹی …بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی ڈرٹی پکچرزکی جوڑی عمران ہاشمی
اور ودیا بالن ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں جن
کی آنے والی کامیڈی فلم’گھن چکر‘کے نئے گانے کی وڈیو منظر عام پر آگئی
ہے۔امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ’جھولورام‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو
فلم کے موسیقار امیت ترویدی نے معروف گلوکارالطاف راجہ کی آواز میں ریکارڈ
کیا ہے جسکی وڈیو میں عمران ہاشمی ایک کلب میں اس گلوکار کیساتھ گانا گانے
کی کوششوں میں مصروف ہے۔ہدایتکار راجکمار گپتا کی اس فلم میں عمران ہاشمی
اور ودیا بالن کیساتھ راجیش شرما اور نمت داس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔رونی
اسکریووالا اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی
کہانی بھولنے کے مرض میں مبتلا ایک عام مہاراشٹرین شخص کے گرد گھومتی ہے جو
کچھ افراد کی ایک بھاری رقم کہیں رکھ کر بھول گیا ہے جسکے بعد اُس سمیت
اُسکی پنجابی بیوی کی زندگی میں کیسے کیسے موڑ آتے ہیں اسکی بخوبی عکاسی کی
گئی ہے۔ فلم 28جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
Friday, 24 May 2013
عمران ہاشمی اور ودیا بالن کی فلم”گھن چکر“کے گانے ’جھولورام‘کی وڈیو
Posted by Unknown on 05:32 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment