ممبئی…
این جی ٹی… بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹھی کندرا کے صاحبزادے ایک برس کے ہو
گئے ہیں اور انہیں سالگرہ کے تحفے میں اسپورٹس کار لیمبورگنی ملی ہے لیکن
ذرا ٹھہرئیے یہ کوئی حقیقی لیمبورگنی نہیں،صرف کھلوناگاڑی ہے۔ 21مئی
2012کوممبئی میں جنم لینے والے ویان راج کندراکو ان کی پہلی سالگرہ کے موقع
پر دادا اور نانا نے مل کر خصوصی طور پر بنوائی گئی ایک ننھی سی کھلونا
لیمبورگنی سالگرہ کے تحفے کے طور پر دی ہے ۔ واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن
اور ابھیشک بچن کی چہیتی صاحبزادی آردھیا بچن کوان کے ڈیڈی نے پہلی سالگرہ
کے موقع پر ایک شاندارمنی کوپر تحفتاً دی تھی تاہم معروف بزنس مین راج
کندرا اوربالی ووڈ کی سپر ہٹ اداکارہ کا بیٹا ہونے کے باوجود ویان راج
کندرا سالگرہ پر صرف کھلونا گاڑی ہی حاصل کر پائے۔
Friday, 24 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment