Monday, 6 May 2013


لندن …این جی ٹی …فائیو اسٹار ہوٹلوں میں بڑوں کے لئے شاندار اورمہنگے سو ئٹس تو سبھی نے دیکھے ہوں گے لیکن ایساسوئٹ کسی نے نہیں دیکھا ہو گا جو صرف بچوں کے لئے بنایا گیا ہو۔جی ہاں بچوں کی آسائش کو دھیان میں رکھتے ہوئے لندن ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی بالائی منزل پرایسا لگژری سوئٹ قائم کیا گیا ہے جسے بچوں کے خوابوں کی جگہ کہا جا سکتا ہے۔ سوئٹ ڈریم(Suite Dreams)نامی اس لگژری سوئٹ کو ایک شاندر نرسری کے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں فرنیچر سے لیکر دیواروں،پردوں حتیٰ کے بیڈ کورز میں ننھے بچوں کو مدنظررکھتے ہوئے ابتدائی الفاظ،رنگ اور پسندیدہ کارٹونوں کو ترجیح دی گئی ہے ۔اس دلکش اورعالیشان سوئٹ میں ننھے بچوں کی دلچسپی کا تمام سامان مہیا کیا گیا ہے جہاں ایک رات رہنے کا کم سے کم کرایہ2ہزار300پاؤنڈ مقرر کیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment