لندن…انگلینڈ
اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج شروع ہوگا ،
میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے
جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈینیئل ویٹوری کی خدمات حاصل نہیں ہوں
گی، سابق کپتان کو بروس مارٹن کے زخمی ہونے کے بعد اسکواڈ میں شامل کیا گیا
تھا لیکن وہ فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہ کرسکے۔ اسی وجہ سے فاسٹ بولرز کے ساز گار
وکٹ پر کیوی ٹیم نے چار میڈیم پیسرز کے ساتھ میدان میں اُترنے کا فیصلہ کیا
ہے،دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم وننگ کامبی نیشن برقرار رکھے گی۔ سیریز کے
پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 205 رنز سے شکست دی تھی۔
Friday, 24 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment