برمنگھم
…آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو67رنزسے
شکست دے دی۔ جنوبی افریقا نے ٹاسجیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو جیت
کیلئے 235 رنز کا ہدف دیا، جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم 167رنزپرآوٴٹ ہوگئی۔
قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے 55 اور ناصر جمشید نے42 رنز بنائے ، رائن
میکلارن4وکٹوں کیساتھ کامیاب ترین بولررہے ۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا نے
نصف سنچری اسکور کی۔ جنوبی افریقا کو ہاشم آملا اور کولن انگرام نے 53 رنز
کا آغاز فراہم کیا۔ محمدحفیظ نے پاکستان کو پہلی وکٹ دلائی، ہاشم آملا اور
ڈوپلیسی نے اسکور کو 122 رنز تک پہنچایا۔ ڈوپلیسی 28 رنز بناکر عرفان کا
شکار بن گئے۔ ہاشم آملا نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اے بی ڈی ویلیئرز
31 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کپتان مصباح نے پہلے ڈی ویلیئرز پھر ڈومینی
کو رن آؤٹ کیا ، پروٹیز کے 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا نے پچاس
اوورز میں 9 وکٹ پر 234 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عرفان، جنید، حفیظ،
سعید اجمل اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی، سادہ سا
پلان تھا، ساڑھے چار رنز فی اوور بنانالیکن کیا ہوا کچھ نہیں معلوم۔
Showing posts with label Cricket. Show all posts
Showing posts with label Cricket. Show all posts
Monday, 10 June 2013
چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو67رنزسے شکست دے دی
Posted by Unknown on 19:31 with No comments
Wednesday, 5 June 2013
آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی ،بھارت اور جنوبی افریقا افتتاحی میچ کھیلیں گے
Posted by Unknown on 06:52 with No comments
کراچی…آئی
سی سی چمپئینز ٹرافی کا کل سے آغاز ہورہا ہے۔ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت
اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کا
میلا کل کارڈف میں سجے گا۔وارم میچز میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا اور
آسٹریلیا کو چت کیا،لیکن اب بڑا مقابلہ ہوگا اور اب غلطی کی کوئی گنجائش
بھی نہیں ہے۔دھونی الیون کی تیاری مکمل ہے،تو جنوبی افریقا کی پیس بیٹری
وکٹیں اکھاڑنے کے لئے بے تاب۔اس میچ سے قبل بھارت اور جنوبی افریقا 66
مرتبہ مدمقابل آئیں،40 بار فتح جنوبی افریقا کو ملی تو بھارت نے 24 میچز
جیتے،کل کے میچ کا فاتح کون ہوگا اس کا سب کو ہے انتظار ہے،ایونٹ کا
افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔
Monday, 3 June 2013
وسیم اکرم آج اپنی 46 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
Posted by Unknown on 07:16 with No comments
کراچی…
طوفانی بالنگ اور سوئنگ یارکز سے شہرت پانے والے پاکستانی بالر وسیم اکرم
آج اپنی 46 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔1966 میں پیدا ہونے والے وسیم اکرم نے
کرکٹ کا آغاز اسلامیہ کالج لاہو ر سے کیا۔ وسیم اکرم نے قومی سطح پر ٹیسٹ
اور ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے نمایندگی 86۔1985 میں نیوزی لینڈ کے خلاف
ہونے والی سیریز سے کی۔1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں وسیم اکرم
نے اہم کردار ادا کیا تھا اور انگلینڈ کے خلاف فائنل میں مین آف دی میچ
قرارپائے تھے۔ سوئنگ کے سلطان کو ون ڈے کرکٹ میں پانچ سووکٹیں لینے والے
پہلے بالرکااعزازبھی حاصل ہے۔ اپنے انیس برس کے کیریئر میں وسیم اکرم نے ون
ڈیز میں 3717 اور ٹیسٹ میں 2898 زنز بنائے۔ انھوں نے چار بار ہیٹ ٹرک کی۔
جبکہ پچیس ٹیسٹ میچوں اور 6 ون ڈیز میں پانچ پانچ کھلاڑیوں کوشکارکیا۔ 2003
میں کرکٹ کو الودع کہنے کے بعد وسیم اکرم نے کومینٹری شروع کی۔ 2009 میں
وسیم اکرم کو آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا۔
دوسرا وارم اپ ، پاکستان کا پروٹیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
Posted by Unknown on 07:14 with No comments
لندن…آئی
سی سی چمیئنز ٹرافی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان وارم میچ کا
ٹاس پاکستان نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے،پاکستان کا یہ دوسرا وار اپ
ہے پہلا وارم اپ میچ جو سری لنکا سے کھیلا جا نا تھا برش کی نظر ہو گیا
تھا۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پچ کی کنڈیشن دیکھ کر فیلڈنگ کو ترجیح
دی ،شائقین کرکٹ کواچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔چمینزٹرافی میں پاکستان اپنا
پہلا میچ 7 جون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں ممبئی پولیس نے ایک اور بکی کو گرفتار کرلیا
Posted by Unknown on 07:13 with No comments
ممبئی…اسپاٹ
فکسنگ کیس میں ممبئی پولیس نے ایک اور بکی کو گرفتار کرلیا، اسپاٹ فکسنگ
میں ملوث بولی ددوڈ اداکار ویندو دارا سنگھ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر
سری نواسن کے داماد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے۔کرکٹ کرپشن اسکینڈل میں
پولیس نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے ایک
اور بکی کشور لال چند بدلانی کو حراست میں لیا ہے،پولیس کے مطابق کسور لال
چند نے اہم انکشافات کئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بکی کا تعلق ڈی
گینگ سے ہے جس کے پاکستان میں بھی بکیز سے رابطے ہیں ۔
چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 203 رنز کا ہدف
Posted by Unknown on 07:11 with No comments
لندن
… چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کوجیت کیلئے
203 رنز کا ہدف دے دیا۔ لندن کے اوول کرکٹ گراوٴنڈ میں پاکستان نے ٹاس جیت
کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستانی بولرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ
کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے 7 بیٹسمینوں کو صرف 83 رنز پر پویلین واپس بھیج
دیا تاہم پروٹیز میک لارین اور جے پی ڈومینی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث
مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 202 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ میک لارین
نے 55 اور جے پی ڈومینی نے 43 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اسد علی اور
وہاب ریاض نے 3، 3 جبکہ جنید خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Thursday, 30 May 2013
دبئی : شاہد آفریدی سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف
Posted by Unknown on 03:31 with No comments
دبئی
… پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی آج کل دبئی میں سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ
کھیلنے میں مصروف ہیں۔ تاہم پی سی بی کی جانب سے بی کیٹیگری کا کانٹریکٹ
دیئے جانے پر انکا کہنا تھاکہ یہ فیصلہ ٹھیک ہے۔دبئی میں مداحوں اور
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس سال پرفارمنس
اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے پی سی بی نے کانٹریکٹ میں بی کیٹیگری دی،یہ
فیصلہ صحیح سمجھتا ہوں۔آفریدی چیمپئینز ٹرافی کے لیے جانے والی پاکستانی
ٹیم کا حصہ تو نہیں لیکن، دعا گو ہیں کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے۔بوم بوم
آفریدی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلیے پر امید ہیں اور نئی آنے والی
حکومت سے زیادہ سے زیادہ کرکٹ پر توجہ دینے کی بھی درخواست کی۔حالیہ اسپاٹ
فکسنگ اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی
کہ کرکٹرز ایسی چیزوں میں کیو ں پڑتے ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان وارم اَپ میچ آج ہوگا
Posted by Unknown on 03:29 with No comments
چیمپینز
ٹرافی کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم پہلا وارم اپ میچ آج سری لنکا کے خلاف
کھیلے گی،میچ میں چھکے چوکے برس سکتے ہیں ،،تو برسات کا بھی امکان ہے،کپتان
مصباح الحق کہتے کہ پریکٹس میچز سے چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ملے گی۔
پاکستان دوسرا پریکٹس میچ 3 جون کو جنوبی افریقا سے کھیلے گا۔
اسپاٹ فکسنگ ،دھونی ہیلی کاپٹر ، گیل راون، مالنگا کا خفیہ نام مکی تھے
Posted by Unknown on 03:25 with No comments
ممبئی…انڈین
پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کی کہانی دن بدن ایک نیا ٹوئسٹ لے رہی
ہے،ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ بکیز کی ٹیپس کالز سے معلوم ہوا ہے کہ
کھلاڑیوں کو خفیہ ناموں سے پکارا جاتا تھا،جس کے مطابق دھونی ہیلی کاپٹر ،
گیل راون اورمیاپن گرو جی ہوا کرتے تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق ،ممبئی پولیس
نے وندو دارا سنگھ سے تفتیش کے دوران اہم معلومات حاصل کیں،وندو نے
تحقیقات کے دوران بتایا کہ کھلاڑیوں سے رابطے کے لئے چند خفیہ نام رکھے گئے
تھے،دھونی ہیلی کاپٹر ،کرس گیل راون ،میاپن گروجی ، مالنگا مکی کے نام سے
پکارے جاتے تھے ،جبکہ وندو کو جیک کہا جاتا تھا،ان ٹیپس میں جو بات چیت سنی
گئی وہ کچھ اس طرح سے ہے، گرو جی،جیک یعنی وندو سے کہتے ہیں،کہ لگایا پانچ
اور کھایا تین،یعنی گروجی نے پانچ کا سٹہ لگایا تھا،لیکن یہ بات سامنے
نہیں آئی کہ وہ پانچ لاکھ تھے یا پانچ کروڑ۔ایک اور سٹے باز شانو ،وندو سے
کہتا ہے کہ دو گیا، یعنی وہ دو لاکھ یا دو کروڑ ہار گیا،جبکہ رمیش کو ایک
آیا ،یعنی انہوں نے ایک لاکھ یا ایک کروڑ کمایا۔
Wednesday, 29 May 2013
امپائر اسد رؤف آج لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرینگے
Posted by Unknown on 03:39 with No comments
لاہور…اسپاٹ
فکسنگ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد پاکستانی امپائر اسد روف آج پہلی بار
میڈیا کا سامنا کریں گے۔آئی سی سی سے اجازت ملنے کے بعد پاکستانی امپائر
اسد رؤف آج لاہور میں میڈیا سے بات چیت کریں گے۔ اسپاٹ فکسنگ
اسکینڈل میں ملوث سمجھے جانیوالے امپائراسدرؤف کو اگلے ماہ ہونے والی
چیمپئنز ٹرافی کے پینل میں شامل نہیں کیا گیا ہے، امکان ہے کہ وہ اسپاٹ
فکسنگ اسکینڈل کے بارے میں اپناموقف بیان کریں گے۔
آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ، گرو میاپن 31مئی تک پولیس کے حوالے
Posted by Unknown on 03:36 with No comments
نئی
دلی…بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کے داماد میاپن کے پولیس ریمانڈ
میں توسیع کردی۔ بالی وڈ اداکار وندو دارا سنگھ نے تفتیش کے دوران مزید
انکشافات کئے ہیں۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں نئے انکشافات کا سلسلہ جاری
ہے،راجستھان رائلز کے آف اسپنر اجیت چنڈیلا پر الزام ہے کہ ایک بک میکر نے
انہیں 12 مئی کو ہونے والے کولکتا نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے
درمیان میچ کے نتیجے کی پیش گوئی کے لئے رقم کی پیشکش کی تھی۔اسپاٹ فکسنگ
کیس کے مزید بکیز ایک کے بعد ایک پولیس کے شکنجے میں آرہے ہیں۔لیکن وکرم
اگروال ابھی تک پولیس کے ہاتھ نہ سکے۔ادھربولی ووڈ اداکار وندو دارا سنگھ
نے اعتراف کیا کہ 14 مئی کو سری سانتھ ملاقات میں بکیز جے پور برادرز کے
ذریعے فاسٹ بولرکو رقم فراہم کی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کے
داماد اور چنئی کے باس گروناتھ میاپن کے ریمانڈ میں مزید 2 دن کی توسیع
کردی گئی، اب وہ 31 مئی تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔
Saturday, 25 May 2013
چیئر مین پی سی بی کاآئی پی ایل کے فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
Posted by Unknown on 06:32 with No comments
لاہور…چیئرمین
پاکستان کرکٹ بورڈنے مصروفیات کے باعث آئی پی ایل فائنل میں شرکت نہ کرنے
کافیصلہ کیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیئر مین ذکاء اشرف کو فائنل دیکھنے کی
دعوت دی تھی۔ آئی پی ایل VIکا فائنل اتوار کو ایڈن کولکتہ میں کھیلا جائے
گا۔
آئر لینڈ کرکٹ ٹیم سیکورٹی کی یقین دھانی پر دورہ پاکستان کیلئے تیار
Posted by Unknown on 06:30 with No comments
ڈبلن…آئرلینڈ
کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ، کرکٹ آئرلینڈ کے
چیف ایگزیکٹووارن ڈیو ٹروم کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کی یقین دھانی کرائی جائے
تو آئرلینڈ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ان
دنوں آئرلینڈ کے دورے پر ہے ، جہاں دو ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ
سنسنی خیز مقابلے بعد ٹائی ہوگیا۔ کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو وارن
ڈیوٹروم نے ایک بیان مین کہا ہے کہ اگر ان کی ٹیم کو پاکستان میں مکمل
سیکورٹی کی یقین دھانی کرائی جائے تو وہ پاک سر زمین پر کرکٹ کھیلنے کو تیا
ر ہیں،ڈیو ٹروم کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کی جانب سے دورے کی پیش کش کی
گئی تو اسے سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ ،2009میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے
بعد کسی غیر ملکی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔
Friday, 24 May 2013
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ آج شروع ہوگا
Posted by Unknown on 05:41 with No comments
لندن…انگلینڈ
اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج شروع ہوگا ،
میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے
جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈینیئل ویٹوری کی خدمات حاصل نہیں ہوں
گی، سابق کپتان کو بروس مارٹن کے زخمی ہونے کے بعد اسکواڈ میں شامل کیا گیا
تھا لیکن وہ فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہ کرسکے۔ اسی وجہ سے فاسٹ بولرز کے ساز گار
وکٹ پر کیوی ٹیم نے چار میڈیم پیسرز کے ساتھ میدان میں اُترنے کا فیصلہ کیا
ہے،دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم وننگ کامبی نیشن برقرار رکھے گی۔ سیریز کے
پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 205 رنز سے شکست دی تھی۔
میچ فکسنگ کے بادل بنگلا دیش بھی پہنچ گئے
Posted by Unknown on 05:39 with No comments
ڈھاکا…بھارت
میں کرکٹ کرپشن کا طوفان ابھی تھما نہیں کہ میچ فکسنگ کے بادل بنگلا دیش
بھی پہنچ گئے ہیں ، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے
سابق کپتان محمد اشرفل پر شبہ ہے بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ
کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بنگلا دیش پریمئیر لیگ کے دو میچز کی
تحقیقات شروع کر دی ہیں ، اس سلسلے میں اینٹی کرپشن یونٹ نے بنگلا دیش کا
دورہ بھی کیا ہے۔ بی پی ایل کے جن میچز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ان میں
ڈھاکا گلیڈی ائیٹرز اور چٹاگانگ کنگز کے میچ کے ساتھ ساتھ ڈھاکا گلیڈی
ائیٹرز اور بریسال برنرز کا میچ شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کی
نمائندگی کرنے والے سابق کپتان محمد اشرفل کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا
ہے۔ محمد اشرفل سے اینٹی کرپشن یونٹ نے سوالات کئے ہیں جبکہ اس معاملے کو
راز میں رکھنے کی تلقین کی ہے۔
اسپاٹ فکسنگ،پاکستانی ایمپائراسدروٴ ف سے آج پوچھ گچھ کی جائیگی
Posted by Unknown on 05:37 with No comments
ممبئی…اسپاٹ
فکسنگ اسکینڈل میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی امپائر اسد روف
سے آج ممبئی پولیس پوچھ گچھ کرے گی جبکہ چنئی سپر کنگز کے سی ای او میاپن
اگر آج پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئے تو انہیں مفرور تصور کیا جائے گا۔آئی پی
ایل میچ فکسنگ اسکینڈل میں آج ممبئی پولیس پاکستانی ایمپائر اسد روٴف سے
پوچھ گچھ کرے گی۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ میاپن کو پولیس کے سامنے
پیش ہونے کے لئے پیر تک کی مہلت مل گئی تھی، لیکن ممبئی پولیس کا کہنا ہے
کہ بی سی سی آئی کے صدر کے داماد کو آج ہی پیش ہونا ہوگا،میاپن پر الزام ہے
کہ وہ 2011 سے آئی پی ایل میں سٹے بازی کررہے ہیں، چنئی سپر کنگز کے چیف
ایگزیکٹیو میاپن نے اس سیزن اپنی ٹیم کے 3 میچز پر کروڑوں روپے کا سٹہ
کھیلا ۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکار وندو دارا سنگھ کو آج عدالت میں پیش کیا
جائے گا، وندو کا کہنا ہے کہ گروناتھ کو آئی پی ایل سکس کے دوران 1 کروڑ
روپے کا نقصان ہوا۔انٹرنیشنل بکیز کو بھی حراست میں لے کر ان سے تفتیش کا
سلسلہ جاری ہے۔سابق بھارتی کرکٹر کرتی آزاد نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کو آڑے
ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھاکہ اسپاٹ فکسنگ کیس کی مکمل انداز میں تحقیقات
ہونی چاہیے۔
اسپاٹ فکسنگ:بی سی سی آئی کے صدر کے داماد کے گرد پولیس کا گھیرا تنگ
Posted by Unknown on 05:36 with No comments
ممبئی…
آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کے دامادکے گرد پولیس
کا گھیرا تنگ ہوگیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو میاپن اور وندو کی
ٹیلی فونک بات چیت کا ریکارڈ مل گیا، میاپن، وندو کے ذریعے آئی پی ایل میچز
میں جوا کھیلتا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان ٹیلی فون پر30
مرتبہ رابطہ ہوا،میاپن کو جوا کھیلنے سے ایک کروڑ روپے کا نقصان ہوا،میاپن
کے چنئی اوردبئی میں بکیز سے رابطے تھے، میا پن کو آج ہی ممبئی پولیس کے
سامنے پیش ہونا پڑے گا، اگر میاپن شام تک پیش نہ ہوئے تو انہیں مفرور تصور
کیا جائے گا،بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی امپائر اسد روف سے آج ممبئی
پولیس پوچھ گچھ کرے گی۔
Thursday, 16 May 2013
آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ ،سری سانتھ سمیت 3 کرکٹرز گرفتار
Posted by Unknown on 04:24 with No comments
ممبئی…بھارتی
ٹیسٹ کرکٹر اور راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں اسپاٹ
فکسنگ کے الزام میں پویس نے گرفتار کرلیا ہے، بھارتی پویس نے بد ھ کی رات
راجستھان رائلز کے تین کرکٹر ز سری سانتھ،انکیت چاون اور اجیت چندیلا کو
اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا ،راجستھان رائلز کے ترجمان کے مطابق
تینوں کرکٹرزکو پویس نے تحقیقات کیلئے گرفتار کیا،اس معاملے پر بی سی سی
آئی سے رابطے میں ہیں ،ادھر بھارت میڈیا کے مطابق اسپاٹ فکسنگ الزامات میں
تحقیقات کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے مزید گرفتاریاں بھی ہوسکتی
ہیں۔راجستھا ن رائلز کے کھلاڑی سری سانتھ بھارت کی جانب سے 27 ٹیسٹ اور 53
ون ڈے میچز بھی کھیل چکے ہیں ۔
Tuesday, 14 May 2013
چیمپئنزٹرافی میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم برطانیہ روانہ
Posted by Unknown on 01:20 with No comments
لاہور…قومی
کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شر کت کے لیے لاہور
ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئی۔قومی ٹیم علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے رات
2بجے ایک نجی ایئرلائن سے براستہ دبئی اسکاٹ لینڈ روانہ ہوئی۔۔ ٹیم کے
منیجر نوید چیمہ اور کوچ ڈیوٹمور بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔ کھلاڑیوں میں کپتان
مصباح الحق،محمد حفیظ،ناصر جمشید،عمران فرحت،عمر امین،محمد عرفان،
عبدالرحمان، جنید خان، کامران اکمل اور وہاب ریاض شامل تھے۔ کرکٹ ٹیم اسکاٹ
لینڈ اور آیئرلینڈ میں ایک ایک میچ کھیلنے کے بعد 6 جون کو لندن میں شروع
ہونے والی چیمئینز ٹرافی میں حصہ لے گی۔قومی ٹیم علامہ اقبال انٹر نیشنل
ایئرپورٹ سے رات 2بجے ایک نجی ایئرلائن سے براستہ دبئی اسکاٹ لینڈ روانہ
ہوئی۔ ٹیم کے منیجر نوید چیمہ اور کوچ ڈیوٹمور بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔
کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق،محمد حفیظ،ناصر جمشید،عمران فرحت،عمر
امین،محمد عرفان، عبدالرحمان، جنید خان، کامران اکمل اور وہاب ریاض شامل
تھے۔ کرکٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ اور آئیرلینڈ میں ایک ایک میچ کھیلنے کے بعد 6
جون کو لندن میں شروع ہونے والی چیمئینز ٹرافی میں حصہ لے گی۔
Thursday, 9 May 2013
راشد لطیف کی چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے تقرر کیخلاف درخواست
Posted by Unknown on 19:39 with No comments
کراچی
… قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کے چیئرمین مین ذکاء
اشرف کی 4 سالہ تقرری اور نئے آئین کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست
دائر کردی۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین کی تقرری کے نوٹی فکیشن کو
روکا جائے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کے وکیل ستار پیر
زادہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ جس میں اسلام آباد میں
پی سی بی کی گورننگ باڈی میں چیئرمین ذکاء اشرف کی 4 سالہ تقرری کے طریقہ
کار کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیاہے کہ پی
سی بی کا نیا آئین بھی تقاضے پورے نہیں کرتا، لہٰذا پی سی بی کے چیئرمین
ذکاء اشرف کی 4 سالہ تقرری کے نوٹیفکیشن کو روکا جائے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)


