Friday, 24 May 2013

ڈھاکا…بھارت میں کرکٹ کرپشن کا طوفان ابھی تھما نہیں کہ میچ فکسنگ کے بادل بنگلا دیش بھی پہنچ گئے ہیں ، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل پر شبہ ہے بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بنگلا دیش پریمئیر لیگ کے دو میچز کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، اس سلسلے میں اینٹی کرپشن یونٹ نے بنگلا دیش کا دورہ بھی کیا ہے۔ بی پی ایل کے جن میچز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ان میں ڈھاکا گلیڈی ائیٹرز اور چٹاگانگ کنگز کے میچ کے ساتھ ساتھ ڈھاکا گلیڈی ائیٹرز اور بریسال برنرز کا میچ شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کی نمائندگی کرنے والے سابق کپتان محمد اشرفل کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ محمد اشرفل سے اینٹی کرپشن یونٹ نے سوالات کئے ہیں جبکہ اس معاملے کو راز میں رکھنے کی تلقین کی ہے۔

0 comments:

Post a Comment