ممبئی…
آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کے دامادکے گرد پولیس
کا گھیرا تنگ ہوگیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو میاپن اور وندو کی
ٹیلی فونک بات چیت کا ریکارڈ مل گیا، میاپن، وندو کے ذریعے آئی پی ایل میچز
میں جوا کھیلتا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان ٹیلی فون پر30
مرتبہ رابطہ ہوا،میاپن کو جوا کھیلنے سے ایک کروڑ روپے کا نقصان ہوا،میاپن
کے چنئی اوردبئی میں بکیز سے رابطے تھے، میا پن کو آج ہی ممبئی پولیس کے
سامنے پیش ہونا پڑے گا، اگر میاپن شام تک پیش نہ ہوئے تو انہیں مفرور تصور
کیا جائے گا،بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی امپائر اسد روف سے آج ممبئی
پولیس پوچھ گچھ کرے گی۔
Friday, 24 May 2013
اسپاٹ فکسنگ:بی سی سی آئی کے صدر کے داماد کے گرد پولیس کا گھیرا تنگ
Posted by Unknown on 05:36 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment