Friday 24 May 2013


ممبئی…اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی امپائر اسد روف سے آج ممبئی پولیس پوچھ گچھ کرے گی جبکہ چنئی سپر کنگز کے سی ای او میاپن اگر آج پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئے تو انہیں مفرور تصور کیا جائے گا۔آئی پی ایل میچ فکسنگ اسکینڈل میں آج ممبئی پولیس پاکستانی ایمپائر اسد روٴف سے پوچھ گچھ کرے گی۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ میاپن کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کے لئے پیر تک کی مہلت مل گئی تھی، لیکن ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر کے داماد کو آج ہی پیش ہونا ہوگا،میاپن پر الزام ہے کہ وہ 2011 سے آئی پی ایل میں سٹے بازی کررہے ہیں، چنئی سپر کنگز کے چیف ایگزیکٹیو میاپن نے اس سیزن اپنی ٹیم کے 3 میچز پر کروڑوں روپے کا سٹہ کھیلا ۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکار وندو دارا سنگھ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، وندو کا کہنا ہے کہ گروناتھ کو آئی پی ایل سکس کے دوران 1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔انٹرنیشنل بکیز کو بھی حراست میں لے کر ان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔سابق بھارتی کرکٹر کرتی آزاد نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھاکہ اسپاٹ فکسنگ کیس کی مکمل انداز میں تحقیقات ہونی چاہیے۔

0 comments:

Post a Comment