ہیوسٹن
…این جی ٹی …امریکی ریاست ٹیکساس میں دنیا کا سب سے بڑا سوئمنگ تعمیر
کیاگیا ہے جو تیراکی کیلئے نہیں بلکہ خلابازوں کی تر بیت کیلئے استعمال کیا
جا رہا ہے۔ 200فٹ چوڑے اور40فٹ گہرے اس سوئمنگ پول میں62لاکھ گیلن پانی
موجودہے جہاں بیک وقت سینکڑوں افراد خلائی تربیت حاصل کرسکتے ہیں۔امریکی
خلائی ادارے ناسا کی جانب سے قائم کردہ یہ انوکھاسوئمنگ پول 10اولمپک سائز
سوئمنگ پولز کے برابر ہے جہاں پانی میں کئی فٹ گہرائی میں خلا باز بے وزن
حالت میں رہتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی کی ٹریننگ کرتے ہیں۔
Saturday, 8 June 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment