کھجور کے فوائد
کھجور(dates) کا شمار دنیا بھر میں مذہبی و ثقافتی لحاظ سے اہم اور
بنیادی شے کے طور پر کیا جاتا ہے۔ رمضان (Ramadan) میں اس کی اہمیت تمام
مسلم ممالک میں نمایاں طور پر اُجاگر
ہو کر سامنے آتی ہے۔ مسلم گھرانوں میں افطار کے وقت کوئی ایسا دسترخوان(dastarkhwan) دیکھنے میں نہیں آتا جہاں کھجور موجود نہ ہو۔
کھجور کو “خوشی کا پھل” کہا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ قدیم زمانے سے اسے بطور میٹھا استعمال کرنے کا رواج عام ہے۔
کھجوروں کی بے شمار اقسام ہیں عجوہ(ajwa) اور برنی(barni) کھجور بےحد
مشہور ہیں۔ برنی کھجور ایک طرف سے موٹی ہوتی ہے اور اس کی گٹھلی بھی نہ
ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ جدید تحقیق نے مغرب پر بھی کھجور کی
اہمیت(importance of dates) کو واضح کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہاں بھی
اسے ذوق و شوق سے مختلف پکوانوں میں شامل کیا جارہا ہے۔
رمضان المبارک میں اس کا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے اور افطار سے قبل
اسے ہر چیز سے قبل کھایا جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس میں ایسے
اجزاء(ingredients) موجود ہیں جو روزے کے دوران پیدا ہونے والی جسمانی
قوتوں کی کمی کو پورا کرکے معدے(stomach) کی تیزابی رطوبتوں کا خاتمہ کرتے
ہیں۔ کھجور میں ایسے تمام عناصر موجود ہیں جن کی ضرورت بالخصوص رمضان
المبارک میں ہمارے جسم کو ہوتی ہے، مثلاً نشاستہ، چکنائی(fat) ،
کیلشیم(calcium) ، لحمیات، فولاد اور فاسفورس(phosphorus) ۔
کھجور پوٹاشیم(potassium) کے لیے امیر ذریعہ سمجھی جاتی ہے، یہ
لوہے(iron) ، وٹامن بی 12(vitamins B 12) اور ریشے کے حصول کا اچھا ذریعہ
ہے۔ ماہرین کے مطابق کھجور کی آدھی پیالی یا درمیانے سائز 12 کھجوروں میں
275 حرارے شامل ہوتے ہیں۔ 12 کھجوریں جسم کو 6 گرام ریشہ فراہم کرتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کھجور میں وٹامن سی(vitamins C) نہیں ہوتا۔
اس اہم پھل میں بے شمار خوبیوں کے ساتھ کچھ خامیاں بھی ہیں۔ کھجور کے
اعلٰی چینی مواد اور نمی کے ساتھ دانتوں کے امراض کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اسی
وجہ سے معالجین کھجور کھانے کے بعد دانتوں کی صفائی کا مشورہ دیتے ہیں،
علاوہ ازیں کھجور کے کثرت سے استعمال کرنے والوں میں درد شقیقہ کی شکایت
نوٹ کی گئی ہے۔
· کھجور کو معیاری میٹھے کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے جو ہضم(digestion) کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
· کھجور آدھے گھنٹے کے اندر ایک تھکے ہوئے انسانی جسم کو اضافی توانائی فراہم کردیتی ہیں۔
· امریکی کینسر سوسائٹی(American Cancer Society) کے مطابق
کھجور کا مسلسل استعمال رات کے اندھے پن کے مسائل کے حل میں معاون ثابت
ہوتا ہے۔
· کھجور میں 10 فیصد فولاد ہوتا ہے جو دیگر سبزیوں اور پھلوں کی
نسبت بہت زیادہ ہے اس لیے کھجور کو خون(blood) پیدا کرنے کا خزانہ کہا
جاتا ہے، علاوہ ازیں کمزور جسامت کے حامل افراد کے لیے بھی کھجور بے حد
مفید تصور کی جاتی ہے۔
· کھجور قبض کُشا ہے۔ کھجور کے چند دانوں کو پوری رات کے لیے پانی
میں بھگو(soak) کر صبح نہار منہ کھالیں، اس سے نظام ہضم(digestion system)
درست ہوتا ہے۔
· کھجور سے آنتوں کی خرابی کی شکایت رفع ہوتی ہے، اس کے مسلسل استعال سے آنتوں میں دوستانہ جراثیم کا اضافہ ہوتا ہے۔
· ہفتے میں دوبار چند دانے کھجور کو رات میں بھگو(soak) کر صبح کچل کر استعمال کرنے سے دل کی کمزوری سے نجات حاصل ہوتی ہے۔
· اُبلے ہوئے دودھ(boiled milk) میں کھجوریں ڈال کر پکائیں اور اسے
روزانہ استعمال کریں۔ یہ بچوں اور بڑوں دونوں کو یکساں توانائی فراہم کرتی
ہے۔
· کھجور غذائی ریشے کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں جو نظام ہضم(digestion system) کے لیے فائدہ مند ہے۔
· کھجور میں چربی اور کولیسٹرول(fat and cholesterol) نہیں ہوتے۔
· کھجور میں شامل فولاد جسم کے سرخ خلیات کی پیداوار میں مدد دیتا ہے
0 comments:
Post a Comment