Sunday 9 June 2013

Facebook Friendship

Posted by Unknown on 07:03 with No comments
فیس بک دوستی

’میرا جرم فیس بک پر آپ سے دوستی تھا ناں۔؟‘‘وہ عجیب سے انداز میں مسکرائی ۔’’آپ نے مجھ سے ملنے کے بعد سب سے پہلے میرے انٹر نیٹ استعمال کرنے پر پابندی لگاکے میری ذات کو بے وقعت کر دیا۔مجھے لگا کہ میں شاید کمزور کردار کی حامل وہ لڑکی ہوں جس پر وہ شخص بھی اعتبار نہیں کرئے گا جس کو دنیا میں سب سے زیادہ اس سے محبت کا دعوی ہے ۔۔۔‘‘اُس کے چہرے کے نقوش تن سے گئے تھے۔’’اگر فیس بک پر دوستی میرے لیے بہت بڑا جرم تھی تو آپ بھی تو اس جرم میں برابر کے شریک تھے ۔۔۔۔‘‘ وہ اس سے سخت بد ظن تھی ۔اُس کی آنکھوں سے نکلنے والے شعلے لگتا تھا اگلے بندے کو جلا کر بھسم کر دیں گے۔سیاہ رنگ کے سوٹ میں وہ حزن و ملال کی ایک جیتی جاگتی تصویر لگ رہی تھی۔اس کی آنکھیں شدت گریہ سے سرخ ہو چکی تھیں لیکن وہ پھر بھی بڑے حوصلے اور ہمت کے ساتھ ہانیہ کے اصرار پر آخری دفعہ اُس سے ملنے کے لیے آگئی تھی۔اب وہ اس کے سامنے بیٹھ کر اُسے آئینہ دیکھا رہی تھی۔
’’آپ مردوں کا المیہ یہ ہوتا ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ کردار بس عورتوں کا ہوتا ہے،مرد کو ہر کام کرنے کا پرمٹ ہے۔وہ جہاں مرضی جائے ،اُس پر اخلاقیات کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔وہ جتنے مرضی افئیرز چلائیں ،اُن سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔اُن کے ماضی میں چاہے جتنی بھی رنگین داستانیں ہوں،ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘حریم کا سارا خون سمٹ کر چہرے پر آگیا تھا۔

(صائمہ اکرم چوہدری کے ناول بنت حوا سے ایک اقتباس)

0 comments:

Post a Comment