محبت اور فلمی دنیا
قیس
اس وقت مووی دیکھنے میں پوری طرح مستغرق تھا .اس کو ہمیشہ ہی انڈین لو
اسٹوری فلمیں بہت بھاتی تھی ....اپننے اطراف اور ماحول سے ایک عالم بیگانگی
میں اس کی نظریں ٹی وی سکرین پر جمی ہوئی تھی .اچانک ایک اڑتا ہوا تکیہ
اسے آکر لگا .اور باوجود تکیےکے زیادہ بھاری نا ہونے کے وہ ہڑبڑا کر صوفے
سمیت الٹ گیا ...چند لمحوں بعد جب حواس کچھ ٹھکانے آۓ.تو دروازے پر تبسم کو
ہںسنتا ہوا کھڑا دیکھ کر اسنے غصے سے تکیہ اٹھا
کر اسکی طرف پھینکا .لیکن وہ پہلے سے تیار تھی اور بچ گئی.اس سے پہلے کے
وہ آٹھ کر اسے پکڑتا وہ ہمیشہ کی طرح زبان نکال کر اسے منہ چڑاتے ہوۓ بھاگ
گئی .
تبسم قیس کی خالہ کی بیٹی تھی ..اور بچپن ہی سے وہ ایک دوسرے کو چاہتے تھے . ان کے شادی کے بندھن سے جڑنے میں سب سے بڑی رکاوٹ قیس کی فلموں کی ماری ہوئی روح تھی ..وہ محنت پر یقین کم اور فلمی انداز میں شارٹ کٹ طریقے سے لکھپتی بننے پر زیادہ یقین رکھتا تھا ..اس کی سوچ پوری طرح سے ڈراموں اور فلموں سے متاثر تھی .ایک بار تبسم نے اس سے کہا تھا کہ تم کوئی کام کیوں نہیں کرتے تاکہ کم از کم اپنا اک گھر تو بناسکو ..جواب میں قیس نے بارہا فلموں میں دہرایا جانے والا گھسا پٹا ڈائلاگ دھرادیا..کہ محبت کرنے والوں کو جگہ کی کیا کمی. ہم ایک دوسرے کے دل میں رهلنگے ....نتیجتا' تبسم اس سے کئی دنوں تک روٹھی رہی ..
تبسم ہمیشہ قیس کو ناکارہ نکما اور اپنی خیالی دنیا میں ڈوبا ہوا انسان قرار دیتی تھی .
اور قیس ہمیشہ اسکی ان باتوں سے اور زبان نکال کر منہ چڑانے سے طیش میں آجاتا تھا .
آج قیس کو ایک فلمی سین نے بہت زیادہ متاثر کیا تھا .جس میں ہیرو شادی سے پہلے ہیروئن کے سامنے اپنی پچھلی زندگی کے سارے راز کھولدیتا ہے .اور اسے اپنی ناکام محبت اور ماضی میں ہوۓ ایک گناہ کے بارے سب کچھ سچ سچ بتادیتا ہے .اور ہیروئن کے دل میں اسکی عزت اور محبت اور بڑھ جاتی ہے ...
قیس نے بھی فور'' اپنی محبت کو بڑھانے کے اس فلمی آئیڈیے پر عمل کیا .اور تبسم کو کالج میں پیش آۓ اپنے ایک حادثاتی آلودہ محبت کے واقعے سے آگاہ کردیا ..
تبسم کے جذبات سے بے خبر وہ جب دوستوں کی محفل سے رات گیے گھر لوٹا .تو گھر پر لوگوں کا رش دیکھ کر حیران رهگیا ..اور تھوڑی دیر بعد اس کی فلموں سے متاثرہ روح حقیقت کے دھماکے سے نڈھال ہوگئی ..تبسم کی پھنکےسے لٹکی ہوئی لاش .حقیقت کا وہ آئینہ تھی .جو اسے فلمی دنیا کا بھیانک چہرہ دکھارہی تھی ..اور تبسم کی نکلی ہوئی زبان ہمیشہ کی طرح خیالی فلمی دنیا میں رہنے والے قیس کا منہ چڑا رہی تھی .

0 comments:
Post a Comment