Sunday, 9 June 2013

Implementation for Snake,Scorpion,Wasp

Posted by Unknown on 08:39 with No comments
سریع اور عجیب عمل برائے سانپ‘ بچھو‘ بھڑ

جس گھر میں سانپ اور زہریلے جانور ہوں تو رائی پر 121مرتبہ پڑھ کر گھر کے تین کونوں میں بکھیر دیں اور ایک کونہ سانپوں کے فرار کیلئے چھوڑ دیں آپ خود دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے انشاء اللہ۔عمل درج ذیل ہے:۔ دھریک کی سبز ٹہنیاں جن پر پتے ہوتے ہیں تین عدد لے کر جھاڑو سا بنا کر ہاتھ میں پکڑ لیں اور سانپ کے کاٹنے کے بعد درد کی لہر جہاں تک پہنچ چکی ہو وہاں سے زخم تک پھیرتے چلے جائیں اور آیت وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ (الشعراء 130)گیارہ دفعہ اس دوران پڑھیں پھر ٹہنیوں کو سائیڈ پر جھاڑ کر رخ بدلا دیں اور یہ عمل دہرائیں اس عمل کو تین دفعہ کریں یہ ٹوٹل تینتس مرتبہ پڑھی جائے گی۔ اگر درد پورے جسم میں پھیل چکا ہو تو سر سے لے کر پاؤںکی طرف کریں اور نیت یہ ہو کہ اس درد اور زہر کو اللہ کے حکم سے باہر پھینک اور نکال رہا ہوں۔ انشاء اللہ تین دفعہ کرنے سے ہی اللہ پاک شفاء دے دیں گے۔ٹہنی وہ لیں جو سبز ہوتی ہے اور براؤن ٹہنی سے نکلتی ہے وہاں جڑ سے اکھاڑیں اس طرح کی تین ٹہنیاں لینی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر عمل دہرایا بھی جاسکتا ہے مگر کچھ وقفے سے کریں ایک دو منٹ ٹھہرکر۔ ڈیمو اور بچھو کے کاٹے پر نمک پر لعاب دم والا لگائیں اور زخم پر لگادیں اور برف کی ٹکور کریں۔ سانپ کے کاٹے کے عمل کے ساتھ ایک ضروری عمل یہ کریں کہ کچے چاول 15منٹ تک پانی میں بھگو کر ان کو باہر نکال کر کوٹ کر پیسٹ بنالیں اور برابر وزن میں مکھن کیساتھ گوندھ کر ٹکیاں بنا کر چھالے یا زخم پر جو سانپ کا نشان ہو وہاں پر رکھ دیں اور اس پیسٹ پر 121مندرجہ بالا آیت پڑھ کر دم بھی کردیں تو کیا ہی اچھا ہو جب ٹکیا خشک ہوجائے توفوراً بدل دیں۔

0 comments:

Post a Comment