Sunday, 9 June 2013

Importance Of Surah e Fateha

Posted by Unknown on 20:53 with No comments
سورة فاتحہ کی اہمیت

آج کا دور آفات کا دور ہے ایسے میں اللہ کا ذکر مومنوں کے لئے عظیم تحفہ ہےان میں سے ایک سورہ فاتحہ بھی ہے.سورہ فاتحہ اللہ کی ثناء ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ شیطان ہمارا ازلی دشمن ہے،ایک  حدیث کے مطابق چندایسے مواقع بھی آئے جب شیطان نے اپنے سر پر راکھ ڈالی وہ چیخا چلایا اور پریشان ہوا ان میں سے ایک وہ وقت تھا جب سورہ فاتحہ نازل ہوئ۔ شیطان ہمارا ازلی دشمن ہے وہ کہاں چاہتا ہے کہ مسلمانوں کو شفا راحت مشکلات اور غم دور کرنے کے لئے نعمت مل جائے۔میرے محدود علم میں ہے کہ اگر چالیس آدمی مل کر سورہ فاتحہ پڑھیں اور اتنی  دیر پڑھیں جتنی دیر میں فجر کی نماز پڑھی جاتی ہے اس کے بعد دعا مانگیں  تو اللہ انہیں عطا کر لیتا ہے یا دیر سے یا جلدی اللہ انہیں وہ عطا ضرور کرتا ہے۔ یا یک کثیر مجمع سورہ فاتحہ پڑھےاس کے بعد دعا کریں تو اللہ کی مدد کو مانگنے والوں کی اللہ مدد کرتا ہے ۔فرشتے اس بات پر رشک کرتے ہیں کہ کاش ہم بھی انسان ہوتے اس طرح سورہ فاتحہ پڑھتے اور اسی طرح ہم پر اللہ کی نعمتیں نازل ہوتیں۔جب مل بیٹھ کر اللہ کی ذات کو یاد کرتے ہیں تو ان میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں  تو ان کی برکت کی وجہ سے اللہ سب کی دعا قبول کرتے ہیں ذرا سوچیں  اللہ نے جماعت کی نماز کا حکم کیوں دیا وجہ یہ کہ ہوسکتا ہے ان میں ہر طرح کے پڑھنے والے ہوں گے تو ان نیک بندوں کی وجہ سے اللہ سب کی  نماز قبول کر لیں۔سورہ فاتحہ کے لئے اللہ نے مخصوص فرشتے رکھے ہیں عام فرشتے سورہ فاتحہ کا ثواب کے کر نہیں جاتے سبحان اللہ

0 comments:

Post a Comment