Monday, 8 July 2013

A Unique One Wheel Scooter

Posted by Unknown on 22:25 with No comments
ایک پہیے والا انوکھا اسکوٹر

آپ نے ایک پہیے والی سائیکل تو دیکھی ہوگی اب ایسے ہی انوکھے اسکوٹر کی سواری  بھی کیجئے جس پر بیٹھ کر گرناممکن نہیں۔
جی نہیں یہ ہمارا نہیں اس اسکوٹر کو تیار کرنے والے مؤجد کا دعویٰ ہے جو کہ الیکٹرک بیٹری کی مدد سے 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔
پورٹ لینڈ کی کمپنی رینو موٹرز کے تیار کردہ اس اسکوٹر کوبنانے کا مقصد ٹریفک جام اور پارکنگ چارجز سے بچنا ہے۔
مگر یہ جان لیں کہ اس اسکوٹر میں بریکیں نہیں،اس کے ہینڈل کو آگے گھمائیں گے تو رفتار بڑھے گی اور پیچھے کریں گے تو کم ہوجائے گی۔
اس کی سب سے بہترین صلاحیت سوار کو متوازن رکھنے کی ٹیکنالوجی ہے،سوارکو کسی بھی وقت یہ فکر نہیں ہوگی کہ دیھان ہٹنے سے اسکوٹر نہ گرجائے۔
ستاون کلو وزنی اسکوٹر کو بالکل موبائل فونز کی طرح چارج کیا جاسکتا ہے اور اسے رواں برس اگست میں 2250 پاؤنڈز کی قیمت میں فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment