Showing posts with label Technology. Show all posts
Showing posts with label Technology. Show all posts

Tuesday, 16 July 2013

drone-ready
Nokia lumia 1020  کولانچ ہوئے چند ہی دن ہوئے ہیں لیکن فرنچ UAS(unmanned aerial systems) کمپنی کا کہنا ہے کہ Lehman Aviation فوٹوگرافی ڈرون کے بنائےجانے کی بات کررہا ہے کہ LA300 ڈرون کی بدولت 15 کلو میٹر اونچائی سے 41 میگا پکسل ریزولوشن والی تصاویر بنائی جاسکتی ہے۔
مینوفیکچررز کےمطابق یہ ڈرون مکمل طور پرآٹومیٹک ہےاوراسے اس طرح سےڈیزائن کیاگیا کہ اسے بغیر پائلٹ کےکوئی بھی باآسانی آپریٹ کرسکتاہے۔
کمپنی کادعویٰ ہے کہ ہائی ریزولوشن اسمارٹ فون  کیمرااستعمال کرنے کا یہ دنیا کا پہلا ڈرون ہے، فی الوقت نوکیا ہی ہے جس کے اسمارٹ فون میں ہائی ریزولوشن والا کیمرا موجود ہے۔
یہ ڈرون فوم اور کاربن فائبر سےبنایاگیاہے، پرواز کیلئےاس میں 92 سینٹی میٹر کا پنکھا لگارکھاہے جبکہ نوکیا لومیا 1020 نصب کرنے کیلئے جگہ بھی بنائی گئی ہے، فون سمیت اس پورے ڈرون کا وزن 950 گرام ہے۔
اس ڈرون کواونچائی سےتصاویر یا نقشے بنانے کے پیشہ ورانہ استعمال کیلئے ڈیزائن کیاگیاہے، یعنی عمارتوں کی تعمیر کیلئے اونچائی سے کسی مقام کی نشاندہی کرنا یا علاقے کا نقشہ بنانا ہوتو یہ اس میں استعمال ہوسکتا ہے۔
drone-ready-2اس ڈرون کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ Windwos 8 ٹیبلٹ سے بھی کنٹرول ہوسکتا ہے۔Operation Centre نامی آپلیکیشن کے بدولت ڈرون کے پورے روٹ کو اپنی اسکرین پرترتیب دیاجاسکتا ہے، ڈرون کواڑانے کے بعد یہWi-Fi کے ذریعےاپنے طے شدہ روٹ پرچلتاہوااپنے مقررہ مقام پر لینڈ کرسکتا ہے۔
یہ ڈرون 15 کلو میٹر اونچائی تک 80 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کے ساتھ جاسکتا ہے اور یہ ڈرون تقریباً 30 منٹ تک فضاء میں اڑنے کے صلاحیت رکھتا ہے۔
LA300 ڈرون کی قیمت 4990 یورو یعنی 7153  امریکی ڈالر ہے۔
droneپہلی نظر میں تو یہ بالکل غیرمعمولی لگے گا مگر ایک کی بورڈ، ایک سائیکل کا پہیہ اور ٹیلیفون اگر ڈرون بنے نظر آئے تو کیا ہو؟
جی ہاں ایک ڈچ موجد جیسپر وان لیوڈین نے ان چند معمولی چیزوں کی مدد سے ایسی کٹ تیار کی ہے جس کے ذریعے کسی بھی چیز کو ڈرون بناکر اڑانے کا شوق پورا کیا جاسکتا ہے۔
اس کٹ میں تھری ڈی پرنٹڈ پلاسٹک شکنجہ، 4 موٹرز، بلیوٹوتھ موڈیول، اوپن پائلٹ سی سی تھری ڈی فلائٹ کنٹرولر اور دیگر چیزیں موجود ہیں، جس کے ذریعے تاریں وغیرہ جوڑ کر کسی بھی روزمرہ کی شے کو ڈرون کی طرح اڑانے کے لئے تیار کیا جاسکتا ہے۔
ڈچ موجد کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز کی تیاری میں خیال رکھا جائے کہ کسی بھاری چیز کی بجائے صرف ہلکی اشیاء کو اڑانے کیلئے تیار کیا جائے۔

Saturday, 13 July 2013

امریکی ٹیک جائنٹ ایپل کا ریٹینا ڈسپلے سے لیس iPad mini  کیا رواں برس آپ کے ہاتھوں میں آنے والا ہے؟ شاید ایسا نہ ہو۔
تائیوان اکنامک ڈیلی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے اعلٰی ریزولوشن ڈسپلے کا حامل 7.9 انچ والا ٹیبلٹ رواں برس لانچ کرنے کامنصوبہ بنایا ہے لیکن شاید ایسا نہ ہوسکے۔
رپورٹ کے مطابق اپ ڈیٹڈ ڈسپلے پینل کی کمی کے باعث اس ٹیبلٹ کے ریلیز  2014ء کے شروع  تک جاسکتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی پیڈ منی 1,024-by-768 ڈسپلے کا حامل ہے جو کہ بالکل iPad 2 کے برابر ہے، جب iPad mini کا دوسرا ورژن  متعارف ہورہا ہوگا تو یہ Retina اور non-Retina دونوں ورژن میں دستیاب ہوگا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ Retina ماڈل دوسرے کے مقابلے میں کتنی مہنگی ہوگی۔
ipad-retina-2ایپل نے  پہلا iPad mini گزشتہ اکتوبر میں لانچ کیا تھا،اگرایپل اپنےسالانہ شیڈول پر عمل کرتی ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ دوسرا آئی پیڈ منی  رواں برس ہی لانچ ہوگا لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایپل کبھی اپنے شیڈول پر عمل نہیں کرتا۔
iPad mini رواں برس لانچ ہوتا ہے یا نہیں لیکن اس بات کے ثبوت ہیں کہ ایپل Retina iPad mini پر کام کررہا ہے، گزشتہ فروری میں اپ ڈیٹڈ آئی پیڈ منی کے بیک کیسنگ کی تصویر لیک ہوئی تھی، یہ سابقہ ورژن کے مقابلے میں تھوڑا سا موٹا معلوم ہورہا تھا۔
کیسنگ کی موٹائی سےاندازہ لگالیا تھا کہ ایپل نے یقیناً Retina ڈسپلے کی سپورٹ کیلئے ہی ڈیوائس کوموٹا بنایا ہے۔

Friday, 12 July 2013

اسمارٹ فون یا دیگر جدید ڈیوائسز سے جدائی اب برطانوی عوام کو کسی صورت برداشت نہیں اور وہ ایسا ہونے کی صورت میں ذہنی تناؤ اور کنٹرول سے باہر ہوجاتے ہیں۔

یہ بات ایک نئی سروے نما تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق کے مطابق 51 فیصد برطانوی افراد اپنےاسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس یا دیگر ڈیوائسز سے الگ ہونے پر انتہائی خوفزدہ اور فکرمند ہوجاتے ہیں۔

تحقیق میں 44 فیصد نےاعتراف کیا کہ اسمارٹ فونز سے جدائی انہیں پریشان کئے رکھتی ہے جبکہ 37 فیصد تو اپنی ذات پر کنٹرول ہی کھوتا ہوا محسوس کرتے ہیں۔

28 فیصد افراد نے ذہنی تناؤ اور 35 فیصد افراد نے تھوڑی بہت پریشانی کی شکایت کی۔

تحقیق میں 58 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ انہیں ڈر ہے کہ اگر ان کی ڈیوائس کسی اور کے ہاتھ لگی تو وہ کوئی ایسی پوسٹ نہ کردے جو انہیں دوسروں کے سامنے شرمندہ کردے۔

Thursday, 11 July 2013

آپ نے synesthesia یا جسم کے کسی ایک حصے کا استعمال بدن کے دوسرے حصے پر کرنے کے بارے میں سنا ہوگا مگر کیا کبھی سوچا ہوگا کہ آنکھوں کا کام اب کان کریں گے۔
جی ہاں ایسی انوکھی ڈیوائس تیار کرلی گئی ہے جس کے ذریعے نابینا افراد دنیا کو دیکھنے کا کام اپنے کانوں سے لے سکیں گے۔
برطانوی یونیورسٹی باتھ کے سائنسدانوں نے یہ ڈیوائس تیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ذریعے دماغ کو ایسی تربیت دی جاسکتی ہے کہ وہ ذہنی تصاویر کو کانوں کے ذریعے حقیقی شکل میں نابینا افراد کو دکھا دے گی۔
یہ ڈیوائس چیزوں کی آواز کو سن کر اسے نابینا افراد کو دکھائے گی۔
اس سلسلے میں کئی تجربات بھی کئے جاچکے ہیں اور لوگوں کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر چیزوں کی شناخت کرائی گئی ہے۔

Women Under Pressure On Facebook

Posted by Unknown on 18:39 with No comments
خواتین فیس بک پر دباؤ کا شکار

ہر 10 میں سے 4 خواتین آن لائن اپنی تصاویر پوسٹ کرنے سے پہلے انکی نوک پلک سنوارتی ہیں۔

یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل فوٹو ز نے خواتین پر دباؤ بہت بڑھا دیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس جیسے فیس بک، ٹیوئیٹر یا انسٹاگرام وغیرہ میں اسے شیئر کرنے سے پہلے ان پر اچھا نظر آنے کا پریشر ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ہر 10 میں سے 9 خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ اس رجحان کے باعث وہ کیمرے کے سامنے سے ہچکچاتی ہیں، جبکہ 75 فیصد کو اپنی تصاویر غیر پرکشش، بدصورت یا زیادہ موٹی نظر آتی ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس دباؤ کے باعث تین چوتھائی خواتین اپنی تصاویر خود ہی ختم یا ڈیلیٹ کردیتی ہیں، جبکہ 41 فیصد تصویر پوسٹ کرنے سے پہلے اسے ایڈٹ کرکے زیادہ بہتر بناتی ہیں۔

Tuesday, 9 July 2013

سائنسدانوں نے ایسی موبائل اپلیکشن تیار کرلی ہے جس کے ذریعے زلزلوں کی آمد کی پیشگوئی کی جاسکے گی۔

کیلیفورنیا انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق اسمارٹ فونز کی ایک اپلیکشن تیار کی گئی جو ارتھ کوئیک کی فالٹ لائن پر موجود علاقوں میں زلزلہ پیما کے طور پر کام کرتے ہوئے زلزلے کی وائبریشن کو چیک کرسکے گی۔

تحقیقی ٹیم میں شامل رچرڈ گائے کا کہان ہے کہ یہ اپلیکیشن متاثرہ علاقوں میں زلزلوں کی نگران کے لئے اہم ثابت ہوگی۔

ان کے بقول اسمارٹ فونز کے ذریعے لوگوں کو قبل از وقت معلوم ہوجائے گا کہ زلزلہ آرہا ہے اور اس کی شدت کیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس سے لوگوں کو کچھ وقت قبل معلوم ہوسکے گا کہ انہیں کس تباہی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
سائنسدانوں نے ایسی موبائل اپلیکشن تیار کرلی ہے جس کے ذریعے زلزلوں کی آمد کی پیشگوئی کی جاسکے گی۔
کیلیفورنیا انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق اسمارٹ فونز کی ایک اپلیکشن تیار کی گئی جو ارتھ کوئیک کی فالٹ لائن پر موجود علاقوں میں زلزلہ پیما کے طور پر کام کرتے ہوئے زلزلے کی وائبریشن کو چیک کرسکے گی۔
تحقیقی ٹیم میں شامل رچرڈ گائے کا کہان ہے کہ یہ اپلیکیشن متاثرہ علاقوں میں زلزلوں کی نگران کے لئے اہم ثابت ہوگی۔
ان کے بقول اسمارٹ فونز کے ذریعے لوگوں کو قبل از وقت معلوم ہوجائے گا کہ زلزلہ آرہا ہے اور اس کی شدت کیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس سے لوگوں کو کچھ وقت قبل معلوم ہوسکے گا کہ انہیں کس تباہی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
- See more at: http://urdunews.thenewstribe.com/editors-choice/2013/07/10/smartphones-used-to-predict-earthquakes/#sthash.RLxyVHLt.dpuf
سائنسدانوں نے ایسی موبائل اپلیکشن تیار کرلی ہے جس کے ذریعے زلزلوں کی آمد کی پیشگوئی کی جاسکے گی۔
کیلیفورنیا انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق اسمارٹ فونز کی ایک اپلیکشن تیار کی گئی جو ارتھ کوئیک کی فالٹ لائن پر موجود علاقوں میں زلزلہ پیما کے طور پر کام کرتے ہوئے زلزلے کی وائبریشن کو چیک کرسکے گی۔
تحقیقی ٹیم میں شامل رچرڈ گائے کا کہان ہے کہ یہ اپلیکیشن متاثرہ علاقوں میں زلزلوں کی نگران کے لئے اہم ثابت ہوگی۔
ان کے بقول اسمارٹ فونز کے ذریعے لوگوں کو قبل از وقت معلوم ہوجائے گا کہ زلزلہ آرہا ہے اور اس کی شدت کیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس سے لوگوں کو کچھ وقت قبل معلوم ہوسکے گا کہ انہیں کس تباہی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
- See more at: http://urdunews.thenewstribe.com/editors-choice/2013/07/10/smartphones-used-to-predict-earthquakes/#sthash.RLxyVHLt.dpuf
سائنسدانوں نے ایسی موبائل اپلیکشن تیار کرلی ہے جس کے ذریعے زلزلوں کی آمد کی پیشگوئی کی جاسکے گی۔
کیلیفورنیا انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق اسمارٹ فونز کی ایک اپلیکشن تیار کی گئی جو ارتھ کوئیک کی فالٹ لائن پر موجود علاقوں میں زلزلہ پیما کے طور پر کام کرتے ہوئے زلزلے کی وائبریشن کو چیک کرسکے گی۔
تحقیقی ٹیم میں شامل رچرڈ گائے کا کہان ہے کہ یہ اپلیکیشن متاثرہ علاقوں میں زلزلوں کی نگران کے لئے اہم ثابت ہوگی۔
ان کے بقول اسمارٹ فونز کے ذریعے لوگوں کو قبل از وقت معلوم ہوجائے گا کہ زلزلہ آرہا ہے اور اس کی شدت کیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس سے لوگوں کو کچھ وقت قبل معلوم ہوسکے گا کہ انہیں کس تباہی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
- See more at: http://urdunews.thenewstribe.com/editors-choice/2013/07/10/smartphones-used-to-predict-earthquakes/#sthash.RLxyVHLt.dpuf
سائنسدانوں نے ایسی موبائل اپلیکشن تیار کرلی ہے جس کے ذریعے زلزلوں کی آمد کی پیشگوئی کی جاسکے گی۔
کیلیفورنیا انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق اسمارٹ فونز کی ایک اپلیکشن تیار کی گئی جو ارتھ کوئیک کی فالٹ لائن پر موجود علاقوں میں زلزلہ پیما کے طور پر کام کرتے ہوئے زلزلے کی وائبریشن کو چیک کرسکے گی۔
تحقیقی ٹیم میں شامل رچرڈ گائے کا کہان ہے کہ یہ اپلیکیشن متاثرہ علاقوں میں زلزلوں کی نگران کے لئے اہم ثابت ہوگی۔
ان کے بقول اسمارٹ فونز کے ذریعے لوگوں کو قبل از وقت معلوم ہوجائے گا کہ زلزلہ آرہا ہے اور اس کی شدت کیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس سے لوگوں کو کچھ وقت قبل معلوم ہوسکے گا کہ انہیں کس تباہی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
- See more at: http://urdunews.thenewstribe.com/editors-choice/2013/07/10/smartphones-used-to-predict-earthquakes/#sthash.RLxyVHLt.dpuf

Monday, 8 July 2013

A Unique One Wheel Scooter

Posted by Unknown on 22:25 with No comments
ایک پہیے والا انوکھا اسکوٹر

آپ نے ایک پہیے والی سائیکل تو دیکھی ہوگی اب ایسے ہی انوکھے اسکوٹر کی سواری  بھی کیجئے جس پر بیٹھ کر گرناممکن نہیں۔
جی نہیں یہ ہمارا نہیں اس اسکوٹر کو تیار کرنے والے مؤجد کا دعویٰ ہے جو کہ الیکٹرک بیٹری کی مدد سے 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔
پورٹ لینڈ کی کمپنی رینو موٹرز کے تیار کردہ اس اسکوٹر کوبنانے کا مقصد ٹریفک جام اور پارکنگ چارجز سے بچنا ہے۔
مگر یہ جان لیں کہ اس اسکوٹر میں بریکیں نہیں،اس کے ہینڈل کو آگے گھمائیں گے تو رفتار بڑھے گی اور پیچھے کریں گے تو کم ہوجائے گی۔
اس کی سب سے بہترین صلاحیت سوار کو متوازن رکھنے کی ٹیکنالوجی ہے،سوارکو کسی بھی وقت یہ فکر نہیں ہوگی کہ دیھان ہٹنے سے اسکوٹر نہ گرجائے۔
ستاون کلو وزنی اسکوٹر کو بالکل موبائل فونز کی طرح چارج کیا جاسکتا ہے اور اسے رواں برس اگست میں 2250 پاؤنڈز کی قیمت میں فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

Sunday, 7 July 2013

فحش مواد سے پاک انٹرنیٹ سرچ انجن متعارف

انٹرنیٹ کی دنیا میں غیر اخلاقی اور فحش مواد سے پاک سرچ انجن ’’حلال گوگلنگ‘‘ متعارف کرایا گیا ہے۔

حلال گوگلنگ نامی سرچ انجن سرچنگ کے نتائج تو ”گوگل“ اور ”بنگ“ جیسے مشہور سرچ انجنوں سے ہی حاصل کرتا ہے لیکن یہ ایسے خود کار تطہیری نظام کے تحت کام کرتا ہے جو غیر اخلاقی اور فحش مواد کو صارف کی اسکرین تک نہیں پہنچنے دیتا۔
حلال گوگلنگ کی ٹیم کے مطابق اس سرچ انجن کی یہ خوبی ہے کہ یہ دیگر سرچ انجنوں سے کسی بھی متعلقہ موضوع سے متعلق فلٹر کرکے مواد صارف کو فراہم کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حلال گوگلنگ میں صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ اگر سرچنگ کے دوران ان کی اسکرین پر کوئی ایسا مواد نظر آتا ہے جو کہ حرام یا غیر اسلامی ہے تو وہ حلال گوگلنگ کو ای میل کے ذریعے اسے ہٹانے کی درخواست بھی کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تمام سرچ انجنوں سے ہر قسم کا مواد صارفین کی پہنچ میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں بسنے والے ڈیرھ ارب مسلمان اپنے بچوں کو غیراخلاقی مواد سے بچانے کے لیے متبادل نظام کی ضرورت محسوس کر رہے تھے۔

Saturday, 6 July 2013

ٹائی کی مدد سے کھیلیں وڈیو گیمز کہیں بھی

اب گھر ہو، دفتر یا شادی ہر جگہ جب بھی بیزار ہو تو ایک ٹائی آپ کو گیمز کی دنیا میں پہنچا دے گی۔

جی ہاں ایسی انوکھی ٹائی تیار کرلی گئی ہے جس کے ذریعے کسی بھی جگہ ایک وڈیو گیم ٹیٹریز کو کھیلا جاسکتا ہے۔

یہ ٹائی ایک طالبعلم نے تیار کی ہے اور اس کا خیال اسے ایک وڈیو گیم ٹیٹریز کھیلتے ہوئے آیا۔

اس ٹائی کو اس نے محض 4 گھنٹے میں ہی تیار کرلیا اور اپنی یونیورسٹی میں اسے استعمال کرکے اپنے دیگر ہم جماعتوں کو ٹیکنالوجی کے مقابلے میں مات بھی دے دی۔

اس ٹائی میں کئی طرح کے فنکشنز بھی موجود ہیں جن کے ذریعے وڈیو گیم آسانی سے کھیلی جاسکتی ہے۔
 
ٹھنڈی ٹھار کولڈ ڈرنکس کے شائقین کے لئے خوشخبری ہے کہ کوکاکولا نے ایسی نئی بوتلیں تیار کرلی ہیں جو کہ مکمل طور پر برف سے ہی بنی ہوئی ہے۔
لیکن دوسرے طرف بری خبر یہ ہے کہ یہ صرف لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں ہی دستیاب ہے۔
کوکا کولاکمپنی کے بقول دیکھنے میں یہ برف والی بوتلیں شیشے سے بنی ہوئی لگتی ہیں مگر جب اس کو ہاتھ میں لیں ٹھنڈ ک پورے جسم میں سرایت کرجاتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ صرف کولمبیا میں ہی فروخت کے لئے رکھی گئی ہیں اور ہر گھنٹے میں ایسی 265 بوتلیں فروخت ہورہی ہیں۔
بنیادی طور پر یہ بوتلیں سیلیکیون مولڈ سے تیار کردہ برف سے بنی ہے اور جب آپ مشروب پی لیتے ہیں تو یہ بوتل بھی خود پگھل کر غائب ہوجاتی ہے۔

Wednesday, 3 July 2013

Unique Shoes Created By 3D Printer

Posted by Unknown on 20:59 with No comments

تھری ڈی پرنٹر سے تیار کردہ انوکھے جوتے


ہڈیوں سے بنے جوتے پہننے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اگر ہاں تو جناب ایسے جوتے بھی تیار کرلئے گئے ہیں۔
جی ہاں ڈچ فیشن ڈیزائنر ایرس وان ہارپن نے پیرس فیشن ویک میں ایسے انوکھے جوتے متعارف کرائے ہیں جو جنگی حیات سے متاثر ہوکر تیار کئے گئے ہیں۔
تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے تیار کئے گئے ان جوتوں کے بارے میں ڈیزائنر کو توقع ہے کہ یہ فیشن کی دنیا میں ہلچل مچادیں گے۔
اس سے پہلے اسی طرز کے ہائی ہیل جوتے معروف گلوکارہ لیڈی گاگا بھی استعمال کرتی رہی ہیں تاہم یہ تھری ڈی پرنٹر سے تیار ہونے والے پہلے جوتے ہیں۔

Tuesday, 2 July 2013

بھارت میں طالبعلموں کے ایک گروپ نے ایپل، گوگل اور سونی جیسی بڑی کمپنیوں کو پچھاڑتے ہوئے دنیا کی پہلی اسمارٹ واچ متعارف کرادی۔
یہ گھڑی بلیوٹوتھ، جی پی ایس، وائی وائی اور بلٹ ان کیمرے جیسے فیچرز سے لیس ہے اور اس سے کسی کو بھی فون یا ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے۔
گوگل کے آنڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم سے چلنے والی اس پہلی اسمارٹ واچ میں 16 جی بی تک ڈیٹا بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے، جبکہ اس کی قیمت ڈیڑھ سو پاؤنڈز رکھی گئی ہے۔
اگرچہ سونی یا کچھ اور کمپنیوں کی گھڑیاں بھی موبائل فون سے کنکٹ ہوسکتی ہیں مگر Androidly نامی یہ گھڑی پہلی اسمارٹ واچ ہے جس سے فون پر بات بھی کی جاسکتی ہے۔
یہ اسمارٹ واچ 4 بھارتی طالبعلموں نے ملکر تیار کی ہے اور وہ اس پر کافی عرصے سے کام کررہے تھے۔

Monday, 1 July 2013

امریکی ٹیک جائنٹ ایپل کے iPad Mini 2 اور iPad 5 کےمقابلے کیلئے کوریائی کمپنی سام سنگ اپنی فلیگ شپ ڈیوائس Galaxy Note 3 کے ڈسپلے کے حوالے سے کچھ نیا کرنےکاسوچ رہی ہے۔

ایپل کے ریٹینا ڈسپلے کو مد نظر رکھتے ہوئے سام سنگ Note 3 میں IPS LCD ڈسپلے کا تجربہ کرسکتی ہے۔

PatentlyApple کا کوریائی IT news کاحوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سام سنگ AMOLED کےساتھ Galaxy Note 3 میں IPS LCD لانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

یاد رہے کہ PartentlyApple امریکی کمپنی ایپل  کاحامی بلاگ ہے، یہ “سپرٹینو” بیسڈ ادارہ تازہ ترین ٹیکنالوجی خبریں  پوسٹ کرتا رہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سام سنگ کےAMOLED ڈسپلے سےکہیں ظاہرنہیں ہوتا کہ کسی خاص طلب کےنتیجے میں کوریائی جائنٹ اپنی ممکنہ جنریشن Galaxy Note 3 کو IPS LCD سےلیس کرےگی۔

ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ سام سنگ Galaxy Note 3 میں نئی ٹیکنالوجی استعمال کرسکتاہے، کمپنی کی جانب سےصارفین کو کٹنگ ایج ٹیکنالوجی دینے کیلئے خطرہ مول لےسکتا ہے۔

اس نئی ٹیکنالوجی کی حامل ڈیوائس کارواں برس اکتوبر میں متعارف ہونا متوقع ہے۔

Saturday, 29 June 2013

اکثر لوگ سونے سے قبل الارم تو لگادیتے ہیں مگر اسکے بجنے پر اٹھنے کی بجائے اسے ہی بند کردیتے ہیں، مگر اب ایسا نہیں ہوسکے گا۔
جی ہاں ایسا انوکھا روبوٹک الارم تیار کرلیا گیا ہے جو بجتے ہی قریبی دراز یا میز سے اتر کر فرش پر بھاگنا شروع کردیتا ہے اور اس دوران ایسی خوفناک آوازیں نکال رہا ہوتا ہے کہ آپ کو اسے خاموش کرانے کے لئے اس کے پیچھے بھاگنا ہی پڑتا ہے۔
یہ الارم 3 فٹ تک نیچے گر کر بھی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہتا ہے اور آپ کے سہانے خوابوں پر پانی پھیر دیتا ہے۔
ایک طالبعلم کے تیار کردہ یہ روبوٹک کلاک اس وقت تک چلنا شروع نہیں کرتا جب تک اس کا الارم بجنا شروع نہیں ہوجاتا۔

Thursday, 27 June 2013

مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پر اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8.1 کا ریلیز کردیا ہے۔
سان فرانسسکو میں سالانہ ڈویلپرز کانفرنس کے دوران مائیکروسافٹ نے ونڈوز 8 کا نیا اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرایا، جس کا ٹیسٹ ورژن مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جب کہ رواں سال کے آخر تک اس کا مکمل ورژن فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو بالیمر نے تصدیق کی ہے کہ ونڈوز 8.1 میں اسٹارٹ بٹن پھر شامل کرلیا گیا ہے، جسے ونڈوز 8 سے ہٹا دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اسٹارٹ بٹن کو واپس شامل کررہے ہیں اب آپ اپنے ڈیسک ٹاپ کو اپنی مرضی سے چلاسکیں گے۔
اس نئے ورژن میں سرچ آپشن کو زیادہ بہتر بنایا گیا ہے جس سے صارف کمپیوٹر میں دستاویزات، اپیلیکشنز اور انٹرنیٹ پر کچھ بھی ایک ہی سرچ بار پر ڈھونڈ سکیں گے۔
اسی طرح اس میں صارف اپنی تمام اپلیکشنز کی فہرست ایک ہی جگہ دیکھ سکے گا۔

Wednesday, 26 June 2013

کوریائی ٹیک جائنٹ سام سنگ کااسمارٹ فون  Galaxy S4 mini ہفتے کو برطانوی مارکیٹ میں پہنچنے ہی والی ہے۔
CNET کی رپورٹ کےمطابق Galaxy S4 mini اسی ہفتے کے آخیر میں کنٹریکٹ اور SIM- free پر دستیاب ہوگا۔
اس سےقبل چند رپورٹس آئی تھیں کہ یہ ڈیوائس 5 جولائی کو ریلیز ہوگی لیکن اب اس اینڈرائیڈ فون کی دستیابی میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ریٹیلرزان لاک موبائل SIM-free سیٹ 365 پاؤنڈ میں آفرکررہے ہیں جبکہ Handtec کا کہنا ہے کہ یہ آفر 390 پاؤنڈ کی ہوگی۔
گیلیکسی ایس فور منی4.3  انچ اسکرین، 1.7GHz ڈوول کور پراسیسراور 1.5GB ریم  سے لیس ہے جبکہ منی ایس فور کی طرح کاہائی ڈیفینشین اسکرین نہیں رکھتی۔
عالمی شہرت یافتہ کمپنی “گوگل” نے انٹرنیٹ صارفین کے لیے ایک اور ناممکن کا حصول ممکن بناتے ہوئے دبئی میں تعمیر ہونے والی دنیا کی بلند ترین عمارت”برج الخلیفہ” کی سیر ممکن بنا دی ہے۔
اب کوئی بھی شخص با آسانی “گوگل اسٹریٹ ویو” گیلری میں 163 منزلہ دنیا کی اس فلک بوس عمارت کی سیر کرسکے گا۔
گوگل کمپنی کی ٹیم نے مسلسل تین روزہ محنت کے بعد اس مشکل کو سر کیا۔
برج الخلیفہ کے گوگل اسٹریٹ ویو میں شامل کیے جانے کی تقریب پیر کے روز دبئی میں اسی ٹاور میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران تین دن سے جاری مساعی کے نتیجے میں ٹاور کے اندراور باہر کے مناظر کی عکس بندی پر مبنی 360 ڈگری کی تصاویر پیش کی گئیں اور دنیا کی 828 میٹر بلند عمارت کے مسحور کن مناظر دکھائے گئے۔
برج الخلیفہ کے اسٹریٹ ویو کے بارے میں گوگل کمپنی نے اپنے عربی زبان کے بلاگ میں جاری ایک بیان میں بتایا کہ “برج الخلیفہ میں ڈیفالٹ رومنگ” کی خصوصیات کی حامل تکنیک پہلی بار استعمال کی گئی اور اسی ڈیفالٹ رومنگ کے ذریعے ٹاور کے تصویری مناظر سے انٹرنیٹ صارفین تک پہنچائے ہیں۔
بتایا گیا کہ برج الخلیفہ کے اندرونی اور بیرونی منظرکی عکس بندی کے لیے تین دن تک متحرک ٹرالی کی مدد لی گئی۔ جس کی بدولت اعلیٰ معیار کے 360 ڈگری کی تصاویر حاصل کی جا سکی ہیں۔
گوگل کی برج الخلیفہ کی سیر کرانے کی نئی سروس کی بدولت اب کوئی بھی شخص گھر بیٹھے اس بلندو بالا عمارت کی آخری منزل تک کی سیر کرسکتا ہے۔
علاوہ ازیں خلیفہ ٹاور کی اندر دیگر مقامات کی سیر کے لیے 22 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سیڑھی کو استعال کرتے ہوئے76 ویں منزل پر موجود پیراکی کے تالاب سے بھی لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ یہ تمام مناظر گوگل کی اسٹریٹ ویو گیلری میں موجود ہیں جہاں انہیں اپ ڈیٹ بھی کیا جاتا ہے۔
چین کا طویل ترین انسانی خلائی مشن بدھ کو مکمل ہوگیا، “Shenzhou-10”اسپیس ایئرکرافٹ اور مشن پر جانے والے تینوں خلاء باز باحفاظت زمین پر اترگئے ہیں۔
خلائی کیپسول بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 7 منٹ پر شمالی چینی منگولیائی علاقے پراترا، اس منظر کو ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایاگیا۔
کیپسول جوں ہی زمین پر اترا ماہرین کی بڑی تعداد ان کی جانب لپکی اور کیپسول سے مشن کے تینوں ارکان کو نکالا، تینوں خلاء باز کی صحت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔
 مشن کمانڈر نی ہیشنگ سب سے پہلے کیپسول سے برآمد ہوئے ، ان کے بعد خاتون خلاء باز وینگ یاپنگ اور پھرژینگ ژیاؤ گوانگ نکلے۔
نی ہیشنگ کا کہنا تھا کہ ہم خوابوں کی دنیا سے حقیقی دنیا میں لوٹ آئے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ ہماری  قوم مزید ترقی کرے اورعوام مزید خوش وخرم زندگی گزاریں ۔
15 روزہ مشن خلاء میں اسٹیشن کی تعمیر کے چینی منصوبے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔ مشن کے بنیادی مقاصد میں  مدار میں چینی خلائی اسٹیشن کی تعمیر کا جائزہ لیناشامل تھا۔
گزشتہ ہفتے خاتون خلاء بازنے خلاء سے لیکچر بھی دیا جسے  چین کے ہزاروں بچوں  نے براہ راست دیکھا،اس لیکچر کے دوران فزکس کے بنیادی اصولوں کو عملاً سمجھایاگیا۔
یاد رہے کہ چین نے 2003ء میں پہلا انسانی خلائی مشن روانہ کیا تھا۔

Monday, 24 June 2013

Internet in Pakistan Exceeds 3 Million

Posted by Unknown on 21:44 with No comments
پاکستان میں انٹرنیٹ ٣ کروڑ سے متجاوز

پاکستان میں انٹرنیٹ کی تعداد 3 کروڑ تک جا پہنچی،جن میں سے ڈیڑھ کروڑ افراد موبائل فونز پر ویب براؤزنگ کرتے ہیں۔