Monday, 8 July 2013

Fearless Woman Dancing With White Shark

Posted by Unknown on 22:48 with No comments

وائٹ شارک کے ساتھ رقص کرتی بے خوف خاتون

کسی نو فٹ لمبی شارک کی آنکھوں میں جھانکنا بیشتر غوطہ خوروں کے بس کی بات نہیں، مگر ایک بے خوف خاتون تو اس سمندری عفریت کے ساتھ رقص کرتی ہے۔

جی ہاں کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی جولی اینڈرسن سمندری دنیا کے سب سے زیادہ خوفناک سمجھے جانے والی مچھلی کے ساتھ ایک انوکھا ہی تعلق بنالیا ہے۔
شارک مچھلیوں کے تحفظ کے لئے ایک گروپ چلانے والی جولی لوگوں کے اندر سے اس مچھلی کے لئے پایا جانے والا خوف نکالنا چاہتی ہیں۔
اس سلسلے میں وہ کئی بار خطرناک ترین سمجھی جانے والی عظیم الجثہ وائٹ شارکس کے ساتھ انوکھے رقص کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگ شارک کے ساتھ میری رقص کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور انہیں اس بات پر یقین ہی نہیں آتا، خصوصاً میرے دبلے پتلے سراپے کو دیکھ کر وہ زیادہ حیرت زدہ ہوتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment