Wednesday, 3 July 2013

Hum Ko Bulana Ya Rasool ALLAH...

Posted by Unknown on 21:10 with No comments

ہم کو بُلانا یا رسول اللہ
ہم کو بُلانا یا رسول اللہ

ہم کو بُلانا یا رسول اللہ
ہم کو بُلانا یا حبیب اللہ

کبھی تو سبز گنبد کا اُجالا ہم بھی دیکھیں گے
ہمیں بُلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بُلانا یا رسول اللہ
ہم کو بُلانا یا رسول اللہ

تڑپ اُٹھے گا یہ دل یا دھڑکنا بھول جائے گا
دلِ بسمل کا اس در پر تماشہ ہم بھی دیکھیں گے

ہمیں بُلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے
کبھی تو سبز گنبد کا اُجالا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بُلانا یا رسول اللہ
ہم کو بُلانا یا حبیب اللہ

ادب سے ہاتھ باندھے اُن کے روضے پر کھڑے ہوں گے
سنہری جالیوں کا یوں نظارہ ہم بھی دیکھیں گے

ہمیں بُلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے
کبھی تو سبز گنبد کا اُجالا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بُلانا یا رسول اللہ
ہم کو بُلانا یا رسول اللہ

درِ دولت سے لوٹایا نہیں جاتا کوئی خالی
وہاں خیرات کا بٹنا خُدایا ہم بھی دیکھیں گے

ہمیں بُلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے
کبھی تو سبز گنبد کا اُجالا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بُلانا یا رسول اللہ
ہم کو بُلانا یا رسول اللہ

برستی گنبدِ خضریٰ سے ٹکراتی ہوئی بوندیں
وہاں پر شان سے بارش برسنا ہم بھی دیکھیں گے

ہمیں بُلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے
کبھی تو سبز گنبد کا اُجالا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بُلانا یا رسول اللہ
ہم کو بُلانا یا رسول اللہ

گُزارے رات دن اپنے اسی امید پر ہم نے
کسی دن تو جمالِ روئے ذیبا ہم بھی دیکھیں گے

ہمیں بُلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے
کبھی تو سبز گنبد کا اُجالا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بُلانا یا رسول اللہ
ہم کو بُلانا یا رسول اللہ

دمِ رُخصت قدم من بھر کے ہیں محسوس کرتے ہیں
کسے ہے جا کے لوٹ آنے کا یارا ہم بھی دیکھیں گے

ہمیں بُلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے
کبھی تو سبز گنبد کا اُجالا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بُلانا یا رسول اللہ
ہم کو بُلانا یا رسول اللہ

پہنچ جائیں گے جس دن اے اجاگر اُن کے قدموں میں
کسے کہتے ہیں جنت کا نظارہ ہم بھی دیکھیں گے

ہمیں بُلوائیں گے آقا مدینہ ہم بھی دیکھیں گے
کبھی تو سبز گنبد کا اُجالا ہم بھی دیکھیں گے

ہم کو بُلانا یا رسول اللہ
ہم کو بُلانا یا رسول اللہ

0 comments:

Post a Comment