Wednesday, 3 July 2013

Jo Bhi Unka Ghulam Hota Hai...

Posted by Unknown on 21:50 with No comments

جو بھی اُن کا غلام ہوتا ہے

جو بھی اُن کا غلام ہوتا ہے
عاشقوں کا امام ہوتا ہے

صدقہء نعت مجھ نکمے کا
ہر جگہ احترام ہوتا ہے

اُن کی نامُوس پے جو مٹ جائیں
اُن کا دنیا میں نام ہوتا ہے

اُن کی نسبت سے بات بنتی ہے
اُن کا رحمت سے کام ہوتا ہے

پانچوان شعر میرا اکژ ہی
آلِ زہرا ؓکے نام ہوتا ہے

چار سُو رحمتیں بَرستی ہیں
جب درود و سلام ہوتا ہے

پاک بازوں کے ہی زُبانوں پر
ذکرِ خیرالانعام ہوتا ہے

اُن کا ہو جائے جو بھی فاروقؔی
اُس کا اُونچا مقام ہوتا ہے

0 comments:

Post a Comment