Saturday, 24 August 2013

نیویارک… این جی ٹی…کھیل کے میدان میں جمناسٹ کے کھلاڑیوں کی بلند چھلانگیں لگانے کے مظاہرے توایک عام سی بات ہیں لیکن امریکہ میں ایک اسٹریٹ آرٹسٹ نے بیک وقت 7افراد کو پھلانگ کر سب کو حیران کر دیا۔اس ماہر کرتب باز نے 7افراد کو ایک سیدھی لائن میں کھڑا کیا اور دوڑتے ہوئے قلابازی لگا کر ایسے ہوا میں اچھلا کہ تمام کے تمام افراد کو کامیابی سے عبور کر لیا۔لونگ جمپ کے اس شاندا رمظاہرے کے بعدنا صرف دیکھنے والے حیران رہ گئے بلکہ اس نوجوان کو تالیاں بجا کر خوب داد سے بھی نوازا۔

0 comments:

Post a Comment