اوتاوا…
این جی ٹی…موسیقی کے دیوانے اور جنونی دنیا بھر میں موجود ہیں جو اپنی
دیوانگی کے اظہار کے لیے آئے دن کچھ نت نیا کرتے نظر آتے ہیں۔ایسے ہی ایک
دیوانے ڈلائن رول (Dallyn Rule)کا تعلق کینیڈین صوبے اونٹاریو سے ہے جس نے
دنیا کا سب سے بڑا ہیڈ فون ڈیزائن کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔رول نے
مختلف ناکارہ اور غیر استعمال شدہ اشیاء کو ری سائیکل کرتے ہوئے6فٹ اونچا
اور7فٹ چوڑا ہیڈ فون تیار کیا ہے جوایک عام انسان کی قامت سے بھی بڑا ہے۔
دیوہیکل ہیڈفون سے میوزک سننے کے لیے اِسے سر پر تو نہیں پہنا جاسکتا تاہم
آپ اسکے درمیان بیٹھ کر بلند آواز میں موسیقی سے محظوظ یقیناہوسکتے ہیں۔
Saturday, 24 August 2013
ناکارہ اشیاء کے ری سائیکل سے دنیاکا سب سے بڑا ہیڈفون تیار
Posted by Unknown on 03:39 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment