ٹریفک
قوانین کی پابندی اور ان پر عمل ہر شہری کا فرض ہے، لیکن اس کار ڈرائیورنے
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی توکی ساتھ ہی ساتھ ٹریفک اہلکار کی جان بھی
خطرے میں ڈال دی۔روس کے دارالحکومت ماسکومیں سڑک پر موجود ایک ٹریفک پولیس
اہلکار کی معمول کی چیکنگ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک کار
کو روک کر بعض پرس کررہا جب سرپھرے ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش۔کار کے سامنے
کھڑے پولیس اہلکار نے کا ر کوروکنے کی ہر ممکن کو شش کی تاہم ناکام ہونے
پرگاڑی کے بونٹ پر چپک کر کھڑا ہوگیا۔ سَر پھرا کار ڈرائیور بونٹ پر لٹکے
پولیس اہلکار سمیت گاڑی کو تقریباًایک میل دور تک لے گیا اور اُسے جھٹکے سے
گاڑی سے اُتار پھینکا۔اس سارے واقعے کی وڈیو گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لگے
کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی جس سے ڈرائیور اور پولیس اہلکار کے درمیان
پیش آئے تمام معاملہ سامنے آگیا۔پولیس اہلکار کو فوری اسپتال پہنچایا گیا
جنہیں چند چوٹیں آئی ہین تاہم اُنکی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ قانون توڑنے
والے ڈرائیور کو بعد ازاں دو دن گرفتار کرلیا گیا۔
Monday, 5 August 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment