Monday, 5 August 2013

برازیل میں ایک مقامی ٹی وی شو نے اپنے تشہیری پروگرام کے سلسلے میں لو گوں کے ساتھ ایک انوکھا مذاق کرکے انھیں خوب پریشان کیا۔اس پروگرام کی ٹیم نے ایک آفس کی بلڈنگ کے داخلی دروازے سے شفاف شیشوں کو نکال کر صرف لکڑی کا ایک فریم نصب کر دیا جس کے دھوکے میں متعدد افراد گرتے گرتے بچے۔معمول کے مطابق یہ افراد اس دروازے کے شیشے پر ہاتھ رکھ کر اسے کھول رہے تھے لیکن جیسا کہ وہاں شیشہ مو جود نہیں تھا تو غیر ارادی طور پر ان کا ہاتھ اور منہ لکڑی کے فریم سے بھی باہر نکل جاتا۔تمام افراد اس صورتحال پر شرمندہ بھی ہوگئے جنھیں سامنے مو جود گاڑی میں پوشیدہ ایک کیمرہ ریکارڈ کررہا تھا۔اس مذاق سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن اس وڈیو کو دیکھ کر سب محظوظ ہوئے۔

0 comments:

Post a Comment