واشنگٹن
…مہنگائی کے اس دور میں اپنا گھر خریدنا بیحد مشکل ہے لیکن اب ایک امریکی
نوجوان نے اس مسئلے کا حل تلاش کر لیا ہے۔ ذرا دیکھئے تو اس شانداراور
خوبصورت گھر کو، جو مٹی اور پتھرسے تعمیر نہیں کیا گیا بلکہ ایک پرانی اور
خستہ حال اسکول بس میں بسایا گیا ہے ۔امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے
والےHank Butitta نامی اس نوجوان نے یونیورسٹی کے ایک پروجیکٹ کے تحت پرانی
اسکول بس کو 225اسکوائرفٹ کے انوکھے موبائل گھر میں تبدیل کر دیا
ہے۔15دِنوں میں مکمل ہونے والے اس شاندار موبائل گھر کے اندر بوٹِیٹا نے ایک
کچن ، لیونگ روم اور بیڈ روم تیار کرتے ہوئے اسے تمام ضروریاتِ زندگی سے
آراستہ کیا ہے ۔ بوسیدہ اور خستہ حال اسکول بس کو خوابوں کے گھر کا روپ دینے
کیلئے بوٹِیٹا نے کل 6ہزارڈالر کی رقم خرچ کی اور اب تک اس پر 5ہزار میل کا
سفر بھی طے کر چکا ہے ۔
Wednesday, 21 August 2013
اپناگھر نہیں ہے تو کیا ہو ا ،اب اسکول بس میں بھی رہا جا سکتا ہے
Posted by Unknown on 18:09 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment