سیوٴل…این
جی ٹی…آرماڈیلو جیسی گاڑیاں آج تک سائنس فکشن فلموں میں ہی نظر آتی تھیں
تاہم کوریا کے ذہین دماغوں نے اسے حقیقت بنا ڈالا ہے۔ کوریا کے ایڈوانس
انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرماڈیلو
ٹی(Armadillo-T)نامی الیکڑک گاڑی ڈیزائن کرڈالی ہے جو پارکنگ کے وقت تہہ
ہوکر آدھی رہ جاتی ہے۔992پونڈ وزنی یہ گاڑی37میل فی گھنٹہ کی رفتار سے
دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی اصل لمبائی110انچ ہے جو تہہ ہوجانے کے بعد
فقط65انچ رہ جاتی ہے۔ فقط دس منٹ میں چارج ہوجانے کی صلاحیت رکھنے والی یہ
الیکٹرک کار مکمل چارج کیساتھ62میل تک کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Wednesday, 21 August 2013
کورین فرم نے تہہ ہوکر آدھی رہ جانے والی الیکٹرک گاڑی ڈیزائن کرلی
Posted by Unknown on 18:03 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment