Saturday, 24 August 2013

میڈرڈ… این جی ٹی…اسپین کے ساحل پر ایک ایسا عجیب وغریب اور انوکھا آبی جانور مردہ حالت میں پایا گیا ہے جسے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔اسپین کے ساحل ولارکوس پر تفریح کیلئے آئے ہوئے لوگ اس وقت خوف اور دہشت کے مارے چیخنے چلانے لگے جب 13سے 14فٹ لمبا ایک آبی جانور ریت میں مردہ حالت میں موجود پایا گیا۔اس دیوہیکل آبی جانورکے سَر پر دو سینگھ ہیں جسے اب تک ماہرین بھی شناخت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اس انوکھے جانورکو تفرویح کیلئے آئے لوگوں میں کوئی سمندری ڈریگن کہتا رہا تو کوئی آبی ڈائنوسار کہہ کر پکارتا نظر آیاتاہم سمندری مخلوق کے ریسرچ سینٹر PROMARکی حتمی رپورٹ کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا جا سکے گا کہ آخر اس عجب غضب جانور کا تعلق کس مخلوق کی نسل سے ہے۔

0 comments:

Post a Comment