Tuesday, 20 August 2013


 نیویارک… این جی ٹی…لمبے،گھنے اور مضبوط بال ہر عورت کی خواہش ہوتے ہیں اور اس آرزو کو پورا کرنے کیلئے طویل مشقت کی بھی ضرورت ہوتی ہے تاہم کبھی کبھی یہ شوق پورا کرنا مہنگا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسی ہی 47سالہ امریکی خاتون سے آپ کی ملاقات کرواتے ہیں جو دنیا کی طویل ترین زلفوں کی مالک ہیں۔ امریکی شہر اٹلانٹا کی آشا منڈیلا کی حسین زلفیں 55فٹ لمبی ہیں جو ایک بس کی لمبائی سے بھی زیادہ ہیں تاہم ڈاکٹروں نے انہیں اپنے بال کٹوانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آشا نے اگراپنے 20کلو وزنی بال نہیں کٹوائے تو انکی ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر ہو سکتی ہے جسکے نتیجے میں وہ ہمیشہ کیلئے مفلوج بھی ہوسکتی ہیں۔ دوسری جانب آشا نے ان حسین زلفوں کو اپنی زندگی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کسی بھی صورت میں کٹوانے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بال انکی اولاد کی طرح ہیں۔ واضح رہے کہ آشا کا نام بحیثیت دنیا کی طویل ترین زلفیں رکھنے والی خاتون کے طور پر گینز ورلڈریکارڈ بک میں بھی درج ہے۔

0 comments:

Post a Comment