Tuesday, 20 August 2013

نیویارک… این جی ٹی…آملیٹ کا زمانہ ہوا پرانہ کیونکہ اب آپ کے ناشتے کی ٹیبل پر انوکھے انداز سے تیار کئے گئے قلفی کی شکل کے انڈے پیش کئے جائیں گے۔ جی ہاں ایک امریکی کمپنی نے عمودی شکل کی ایک ایسی جدید" ایگ میکنگ" مشین تیار کر لی ہے جو3منٹ سے بھی کم وقت میں منفرد اور مزیدار ناشتہ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس انوکھی مشین کے اوپر کی جانب ایک گلاس نما خانہ موجود ہے جبکہ پیندے کی طرف دو LEDلائٹس نصب ہیں۔ جیسے ہی اِس گلاس نما خانے میں انڈہ توڑ کر ڈالا جاتاہے تو لال روشنی خود بخود آن ہو جاتی ہے جو مکمل انڈہ پکنے کے بعد سبز رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔تو لیجئے مزیدارگرما گرم" ایگ رول" منٹوں میں تیار ہے جسکے بعدلذیذ ناشتے کے مزے اڑائے جاسکتے ہیں۔ بجلی کی طاقت سے کام کرنے والی یہ جدید مشین مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہے جسے خریدنے کیلئے 39 ڈالرز درکار ہونگے۔

0 comments:

Post a Comment