Monday, 5 August 2013

بالی ووڈ کے سپر ہٹ اداکار دبنگ سلمان خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ موبائل فون گیمز میں سلمان خان جیسا کردار شامل کر لیا گیا ہے۔ فائٹر نامی اس گیم میں سلمان خان کو ان کی سپر ہٹ فلم وانٹڈ میں دکھائے جانے والے کردار کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ جلد ہی ایکشن سے بھر پور یہ گیم موبائل ایپلیکیشنز کی شکل میں دستیاب ہوگا جسے اسمارٹ فون یوزرزکیلئے جاری کیا جائے گا۔ اس ایپلیکیشن کے تخلیق کار وں کو یقین ہے کہ سلمان خان کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں ناصرف اسے استعمال کریں گے بلکہ خوب محظوظ بھی ہونگے۔

0 comments:

Post a Comment