Thursday, 22 August 2013

فلوریڈا…این جی ٹی…عام طور پر آئسکریم کے پگھلنے کی خاصیت کے باعث اُسے جلد از جلدکھاکر ختم کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے تاہم امریکہ میں تو ناصرف آئسکریم کوپگھلنے سے محفوظ رکھا بلکہ اسکی مدد سے دنیا کی سب سے لمبی ڈش تیار کرکے عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیاگیا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈاکے ٹاؤن" پام بیچ گارڈن "کے باسیوں نے آئسکریم،کیک،فروٹ کریم ،چاکلیٹ اور چیری سیرپ کی مدد سے ایک ہزار 2سو 50فٹ لمبی آئسکریم ڈش تیار کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی اس شاندار کاوش میں1ہزار سے زائدافراد نے حصہ لیا اور اس مزیدار آئسکریم ڈش کی شکل میں ڈھال دیا۔بیحد مہارت سے تخلیق کی گئی اس ڈیسرٹ کوآئسکریم سے بنی دنیا کی سب سے لمبی ڈش کی حیثیت سے گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment