Thursday 22 August 2013

شنگھائی…این جی ٹی…شَکر کو پگھلا کر تیار کئے جانے والے گڑیا کے بال نامی لچھے بنانے والے لوگ توآپ نے بہت سے دیکھے ہونگے لیکن آج ہم آپ کوایک ایسے نوجوان سے ملوارہے ہیں جو انہیں کچھ انوکھے انداز میں تیار کر رہا ہے۔ چین سے تعلق رکھنے والایہ آرٹسٹ انتہائی مہارت سے ہر ڈیزائن کے پھول منٹوں میں تیار کر لیتاہے جس کی خوبصورتی دیکھ کر یکا یک کھانے کے بجائے ڈرائنگ روم میں سجا دینے کو جی چاہتا ہے۔ اسے کہتے ہیں ایک ٹکٹ میں دو مزے یعنی مزیدار لچھے کھانے کے ساتھ ساتھ دلکش پھولوں کے ڈیزائنز بھی انجوائے کرتے جائیں اور فن کارکے انوکھے آرٹ کو بھی سراہتے جائیں۔

0 comments:

Post a Comment