Monday, 5 August 2013

بنکاک…این جی ٹی…تخلیقی صلاحیتیں جس کے پاس ہوں انہیں خود کو دنیا بھر میں منوانے سے کوئی نہیں روک سکتا جس کی تازہ ترین مثال تھائی لینڈ کے نوجوان موسیقار نے پیش کی ہے۔ ویراچاٹ پریمانندا نامی یہ نوجوان موسیقار اےئر ڈرمنگ کرنے میں ایسی کمال مہارت رکھتا ہے کہ دیکھنے والے حیرت سے دنگ رہ جاتے ہیں۔ پریمانندا دیوار پر ڈرمنگ کے تمام آلات چاک کی مدد سے تخلیق کرکے اُن پر ڈرمنگ اسٹکس سے ہوائی ڈرمنگ کرتے ہوئے دلفریب اور مسحور کن دھنیں بکھیرتا ہے کہ ایک بیٹ اِدھر سے اُدھر نہیں ہوپاتی۔ ریکارڈنگ لگاکر چاک سے بنے ڈرمنگ آلات پر اپنے موسیقی کی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے اس نوجوان کی ویڈیو راتوں رات آن لائن بے حد مقبولیت حاصل کرگئی ہے جسے اب تک کم و بیش دو لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment