Wednesday 21 August 2013


وارسا…این جی ٹی …سائیکل ایک سستی اور آسان ترین سواری ہے جس میں بیک وقت ایک یا دو افراد با آسانی بیٹھ کر سفر کر سکتے ہیں۔ پولینڈ میں ایک جوڑے نے ایسی منفرد سائیکل تیار کی ہے جو بظاہر ایک عام ہی سائیکل ہے لیکن اسے چلانے اور بیٹھنے کا نظام بالکل جدا ہے۔اس سائیکل پر دوسرا شخص سوار کے پیچھے بیٹھنے کے بجائے اس کے بالکل ساتھ بیٹھتا اور اسے چلانے کیلئے پیڈل پر چلاتا ہے۔اس سائیکل میں دائیں اور بائیں دونوں جانب دو ،دو پیڈل نصب ہیں جسے دونوں سوار مل کر چلاتے اور کسی گاڑی کی طرح ایک ساتھ برابر بیٹھ کر سفر کرتے ہیں۔ جب اس سائیکل پر یہ جوڑا بیٹھ کر سڑک پر نکلتا ہے تو ہر نگاہ انھیں دیکھتی اور اس کی انفرادیت سے محظوظ ہوتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment