Monday, 26 August 2013

لندن…این جی ٹی…اب گوریلوں کو بیحد قریب سے دیکھنا اور انکی دلچسپ حرکات سے محظوظ ہونا ممکن ہے کیونکہ برطانیہ کے برسٹل زو گارڈن نامی چڑیا گھر میں گوریلا خاندانوں کے لیے شیشے کا گھر تیار کردیا گیا ہے۔گوریلوں کے خاندان کی افزائش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چڑیا گھر انتظامیہ نے1ملین پاؤنڈ کی لاگت سے اُنکا نیا گھر تیار کیا ہے جس کا بیرونی ڈھانچہ شیشے کا ہے جس میں چڑھائی کے لیے مخصوص حصے سے لے کر رسیاں،پلے ایریا اور انڈور سوئمنگ پول کی سہولیات موجود ہیں۔ چڑیا گھر میں گوریلو ں کے گھر پر کام گذشتہ سال جولائی میں شروع کیا گیا جس کے بعد پہلا حصہ مکمل ہونے پر 7گوریلوں کو یہاں منتقل کردیا گیا ہے جو بہت تیزی سے اپنے نئے گھر سے مانوس ہورہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment