Tuesday, 19 February 2013


ملک جل رہا ہے، مل کر اسے بچانا ہو گا،  شہباز شریف
لاہور… 
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک جل رہا ہے مل کر اسے بچانا ہو گا۔ کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے کے لوگوں کو ناحق مارا جا رہا ہے۔ اسلام کے نام پر خون کی ہولی کھیلنے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔لاہور میں امن و امان کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر علی حیدر کے قتل کی تفتیش کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے۔ ڈاکٹر علی حیدر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلوں میں موبائل فونز پر پابندی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

0 comments:

Post a Comment