Wednesday, 20 March 2013

Best Camels

Posted by Unknown on 22:20 with No comments
عمدہ اونٹنیاں

حضرت عقبة بن عامر رضي الله عنه سے روایت ہے هم لوگ صُفة میں تهے کہ آپ صلی الله علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا کہ تم میں سے کون شخص اس بات کو پسند کرتا هے کہ روزانہ بَطحَان یا عَقیق میں جائے اور وهاں اس کو دو عمده اونٹنیاں بغیر کسی گناه وقطع رحمی کے یعنی بغیر کسی کا حق مارے ہوئے اس کو مفت مل جائیں ؟؟
هم نے عرض کیا يا رسول الله اس بات کوتو هم میں سے هرشخص پسند کرتا هے ،
آپ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ صبح کے وقت مسجد میں جاکر دو آیات كتاب الله عز وجل کی پڑهنا یا سیکهنا دو عمده اونٹنیاں ملنے سے بہترهے ، اورتین آیات تین اونٹنیوں سے اورچار آیات چار اونٹنیوں سے بہترهیں ، اس طرح سمجهہ لو کہ جتنی آیات پڑهوگے اتنی هی تعداد میں سُرخ اورعمده اونٹنیاں ملنے سے بہترهے ۰
رواه مسلم و أبو داود

0 comments:

Post a Comment