Sunday 14 April 2013



دبئی …این جی ٹی …شوق اور جنون کی کوئی حد نہیں ہوتی جو انسان کو کچھ بھی کر گزر جانے پر مجبور کردیتا ہے۔دبئی کے باشندے علی حسان غریب کا شوق بھی کچھ ایسا ہی نرالا ہے جسے پورا کرنے کے لیے اُس نے اپنی42ہزار پاؤنڈ مالیت کی پرتعیش گاڑی رینج روور کو سکوں سے سجادیا ہے۔گاڑی کے ٹائروں،شیشوں اور ہینڈل کے سوا اس کی پوری باڈی کو دبئی کی کرنسی درہم کے سکوں سے سجایا گیا ہے جس کے لیے کم و بیش57ہزار412سنہری سکے استعمال کیے گئے ہیں۔سکوں کا مزید170کلوگرام وزن لیے یہ رینج رووَر سڑکوں پر75میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی نظر آتی ہے۔دبئی کی سڑکوں پرلوگوں کی توجہ خود بخود اپنی جانب مبذول کرواتی اس گاڑی کی قیمت اب5لاکھ پاؤنڈ تک جاپہنچی ہے۔

0 comments:

Post a Comment