Sunday 14 April 2013



نیویارک… این جی ٹی… سوالوں کے جواب دینا کو ئی آسان کام نہیں اور وہ بھی اس وقت جب ایک دن میں دو سو اٹھا سی سوالا ت کا سامنا کر نا پڑے۔ ایک دلچسپ تحقیق کے مطا بق دنیا بھر میں سب سے زیا دہ سوالا ت کا سامنا کسی سیا سی لیڈر یا اسکو ل ٹیچر کو نہیں بلکہ ما ؤں کو کر نا پڑتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق بچے اپنی کسی بھی پر یشا نی کا جو اب ڈھونڈنے کے لیے والد سے پہلے والدہ کے پا س جا تے ہیں اور ہر سوال کا جواب اما ں سے ہی پوچھتے ہیں اور یو ں اوسطا ًایک خاتون دن کے با رہ گھنٹے بچوں کے دو سو اٹھا سی قسم کے سوالوں کے جواب دینے میں خر چ کر دیتی ہے۔سروے میں جب بچوں سے یہ پو چھا گیا کہ وہ ہر سوال والد کے بجا ئے والدہ سے کیوں پو چھتے ہیں تو یہ دلچسپ جواب سا منے آ یا کہ سوال کے جواب میں ابو بھی یہی کہتے ہیں امی سے پو چھو ۔ مطالعے میں یہ بھی بتا یا گیا کہ ان سوالوں میں زیا دہ تر آسما ن نیلا کیوں ہے اورپانی گیلا کیوں ہے جیسے سوالات شامل ہو تے ہیں جن کے جواب دینا اکثر ماؤں کے لیے مسئلہ بھی بن جا تاہے

0 comments:

Post a Comment