Sunday 14 April 2013



لندن… کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جب آپکی سب سے قیمتی شے نظروں کے سامنے راکھ کا ڈھیر ہوجاتی ہے اور آپ کچھ نہیں کر پاتے۔ ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ دنوں لندن کی سڑک پر دیکھنے کو ملا جہاں شاندار لگژری گاڑی لیمبورگنی دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔1971کی لیمبورگنی میورا کے اس ماڈل میں انجن میں بھڑکنے والی آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اورقیمتی گاڑی کا بیچاراڈرائیور کھڑا دیکھتا ہی رہ گیا۔جتنی دیر میں ایمرجنسی کریوآگ بجھانے موقع پر پہنچا1ملین پاؤنڈ مالیت کی گاڑی کی باڈی پوری طرح جل چکی تھی جسے اب ازِ سر نو ڈیزائن کرواکے ہی دوبارہ سڑک پر لائے جانے کے قابل بنایا جاسکے گا۔

0 comments:

Post a Comment