Sunday 14 April 2013



ٹیکساس… این جی ٹی… کبھی کبھی آپکی آنکھوں کو ایسے نظارے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جنہیں دیکھ کر چند لمحوں تک اُن پر یقین ہی نہیں آتا۔ ایسا ہی ایک دلچسپ نظارہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چڑیا گھر میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک ہنس نے گوریلا کو ڈرا کر دور بھاگنے پر مجبور کردیا۔ہنس کے ایک جوڑے نے غیر ارادی طور پر گوریلا کے انکلوژر میں رہائش اختیار کرلی اور جب بارنی نامی یہ گوریلا واپس اپنے علاقے میں داخل ہونے لگا تو ہنس غصیلے انداز میں اُسکی طرف لپکا اور گوریلا ہڑبڑاہٹ میں دور بھاگتا نظر آیا۔

0 comments:

Post a Comment