Sunday 14 April 2013



ماسکو…این جی ٹی …روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن (Vladimir Putin) صرف سیاست کے کھلاڑی ہی نہیں بلکہ وقتاًفوقتاً دیگر کھیلوں میں اپنی مہارت اور صلا حیت کا مظاہر ہ بھی پیش کرتے رہتے ہیں، لیکن اس مر تبہ ولادیمیر پیوٹن کی کچھ ایسی تصاویر منظر پر آئی ہیں جس میں وہ اپنی شخصیت کا ایک نیا روپ دکھاتے ہوئے اپنے پالتو کتوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہے ہیں۔یہ تصاویر پچھلے ماہ اس وقت لی گئی تھی جب صدر پیوٹن اپنی رہائش گاہ کے قریب برف سے ڈھکی زمین پر اپنے کتوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیوٹن اپنے کتوں کے ساتھ گھل مل کر ناصرف کھیل رہے ہیں بلکہ ان سے اپنی محبت اور دوستی کا اظہاربھی کر رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment