Sunday 14 April 2013



لندن …این جی ٹی …سلائیڈ،جھولااور لکڑی کا گھر یہ کوئی پلے گراؤنڈ نہیں بلکہ بر طانیہ میں ایک نجی کمپنی کے آفس کا دلچسپ منظرہے۔انٹر نیٹ سے متعلق کام امور دینے والی اس کمپنی نے اپنے ملازمین کو کام کے دوران ایک خوشگوار بریک لینے کیلئے دفتر کے اندر ہی ایک چھت کے نیچے پلے گراؤنڈ مہیا کردیا ہے۔اس پلے آفس میں ملازمین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہو ئے جھولے،سلائیڈ،سنیما، لکڑی سے بنا ٹری ہاؤس ،نشانہ بازی اور سائیکل چلانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے جہاں دفتری امور سے اکتاہٹ کا شکار ہو نے کے بعد ملازمین تھوڑی دیر کھیل کر اپنے آپ کو ذہنی اور جسما نی طور پر دو بارہ کام کر نے کیلئے تازہ دم کرلیتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment