Wednesday 15 May 2013


نیویارک…این جی ٹی…مشہورِ زمانہ راک بینڈبیٹلز(Beatles)کے معروف ممبران جان لینن اور جارج ہیریسن کے زیرِ استعمال رہنے والا گٹارنیویارک میں نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا۔معروف نیلام گھر جولینز آکشن کے تحت نیلامی کے لیے رکھا گیا یہ گٹار خود جان لینن نے ڈیزائن کیا تھاجو ان کے علاوہ بینڈ کے ممبر جارج ہیریسن بھی کئی کنسرٹ میں بجاتے ہوئے نظر آئے۔ 18مئی کو نیویارک کے ہارڈ راک کیفے میں ہونے والی نیلامی میں اس تاریخی گٹار کی2سے3لاکھ ڈالر تک میں نیلام ہوجانے کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment