Wednesday 8 May 2013


نیویارک…این جی ٹی…کبھی کبھار چوروں کو ایسے لینے کے دینے پڑتے ہیں کہ انہیں نانی یاد آجاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ اس وڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک جیولری شاپ پر چوری کے غرض سے آنیوالے شخص کی دکان کے مالک نے ایسے پٹائی کی کہ اُسے بھاگنے پر مجبورکر دیا۔شاپ میں داخل ہوکرجیولری دیکھنے کے بہانے ادھر ادھر ٹہلتے شخص کوجیسے ہی موقع ملااس نے دکان کے مالک پر حملہ کر دیا تاہم بہادر اور نڈرجیولرنے چور کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔دکان کے مالک نے مکے اور لاتیں مار مار کرچور کی ایسی درگت بنائی کہ بیچارے کے ہوش ٹھکانے آگئے جس کے بعداس نے جان بچا کر بھاگنے ہی میں غنیمت جانی۔

0 comments:

Post a Comment