Tuesday, 21 May 2013

 
لاس اینجلس…این جی ٹی…کہتے ہیں کہ کھیل میں مہارت کیساتھ ساتھ احتیاط بھی ضروری ہوتی ہے ورنہ لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں ۔ایسا ہی کچھ امریکی شہرلاس اینجلس کے ایک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے بیس بال میچ کے دوران برائس ہارپر نامی کھلاڑی کے ساتھ ہوا۔یہ پُرجوش کھلاڑی شارٹ لگتے ہی بال کیچ کرنے ایسے دیوانہ وار بھاگا کہ اسٹیڈیم میں نصب الیکٹرک اسکور کارڈ کی وال بھی نہ دیکھ پایا اور سیدھا اس سے جا ٹکرایا اور پھر جب چودہ طبق روشن ہوئے تو11ٹانکیں لگوانے کی نوبت آگئی ۔سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ کبھی کبھی زیادہ ہوشیاری اور تیز رفتاری بھی مہنگی پڑ جاتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment