Tuesday 28 May 2013


ہیوسٹن…این جی ٹی …امریکی ریاست ٹیکساس کے تھیم پارک میں دنیا کا سب سے بڑا جھولا عام عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ٹیکساس اسکائی اسکریمر نامی یہ جھولاسکس فلیگز اوور ٹیکساس تھیم پارک میں نصب کیا گیا ہے۔زمین سے 400فٹ (122میٹر)اونچایہ دیوہیکل جھولا 35میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گھومتا ہے۔پہلے ہی دن اس جھولے پر بیٹھنے والے افراد کی جھولے کی رفتار سے تو بلاشبہ چیخیں نہیں نکلیں لیکن اونچائی سے نیچائی کی جانب دیکھتے ہی خود بخود لوگ ایڈونچو اور خوف کے ملے جلے تاثرات کیساتھ چیختے چلاتے نظر آئے۔

0 comments:

Post a Comment