ریاض: ایک ایسی جگہ جہاں پر داخل ہوتے ہی آپ کو لگے گا کہ ہم کسی فائیو سٹار ہوٹل میں آ گئے ہیں مگر در حقیقت وہ ریلوے اسٹیشن ہوگا۔
جی ہاں دنیا میں سب سے مہنگے اور پر تعیش ریلوے اسٹیشن کی تعمیر سعودی عرب میں شروع ہو گئی۔
سعودی فرمانروا کے حکم پر دارالحکومت ریاض میں ایسا ریلوے اسٹیشن تعمیر ہونے لگا ہے جو دیکھنے میں فائیو اسٹار سے کم نہیں لگے گا اسکی دیواریں سونے کے چھلکوں سے سجی ہوں گی اور ہر جگہ سنگ مرمر راہداریاں ہوں گی۔ اور دنیا کے گرم ترین مقام پر ہونے کی وجہ سے ائیر کنڈیشنڈ ہونا تو لازمی ہے۔
اس ہوٹل کی طرز تعمیر ایسی ہو گی جیسی صحراؤوں میں ریت سے بنے غاروں کی ہوتی ہے۔
شاہ عبداللہ نے اس ریلوے اسٹیشن کو صرف 4 سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے حالانکہ اس عرصے میں تو یورپی ممالک میں ایک ریلوے اسٹیشن کی تعمیر تو کجا تزئین نو بھی بہت مشکل کام ہے۔
0 comments:
Post a Comment