Thursday, 2 May 2013

دینا بھر میں لاتعداد جانور پائے جاتے ہیں لیکن انکی قسموں کا اندازہ سائنسدان ابھی تک نہیں لگا پائے۔
زیل میں جانوروں سے متعلق اہم معلومات درج زیل ہیں:

خونخوار چمگادڑ:

منطقہ حارہ میں چمگاڈر کی ایسی قسم پائی جاتی ہے جو سوئے ہوئے جانوروں کے جسم میں سوراخ کر کے ان کا خون پی جاتی ہے۔ اور اس جانور کو خبر بھی نہیں ہوتی۔

کتوں کا قبرستان:

فرانس کے شہر پیرس میں کتوں کا سب سے بڑا قبرستان ایمنی ریس ہے۔ جس میں چالیس ہزار سے زائد کتے دفن ہیں۔

گیدڑ کو راجہ بنا دیا:

بھارت کی ریاست پرتاب گڑھ کے ہندو مہاراجہ نے ایک جنگ میں ریاست گروارا کے ہندو راجہ کو شکست دینے کے بعد وہاں کی رعایا کو ذلیل کرنے کے لیے ایک گیدڑ کو تاج پہنا کر بارہ برس تک ریاست گروارا کا راجہ بنائے رکھا۔

درختوں پر چڑھنے والے بکرے:

آسٹریلیا کے بعض علاقوں میں ایسے بکرے پائے جاتے ہیں جو مچھلیاں کھاتے ہیں اور درختوں پر بھی چڑھ جاتے ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی:

دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی کا نام مورڈریگون ہے۔ اسکی لمبائی ساڑھے تین میٹر ہے اور یہ انڈونیشیا میں پائی جاتی ہے۔ اس کا وزن 135 کلو گرام ہے اور یہ زمین پر دوڑتی ہے۔

سب سے چھوٹا بندر:

جنوبی امریکہ میں بندروں کی ایک ایسی نسل پائی جاتی ہے جس کے جسم کی لمبائی ساڑھے پانچ انچ ہوتی ہے۔ اس نسل کے بالغ بندروں کا وزن عام طور پر 250 گرام ہوتا ہے۔ یہ بندر درختوں پر رہتے ہیں اور کیڑے مکوڑے اور پھل کھا کر گزارہ کرتے ہیں۔

حیرت انگیز کیڑا:

لوبسٹر ایک کیڑا ہے اسے حیرت انگیز کیڑا بھی کہتے ہیں۔ اسکی دو آنکھیں ہوتی ہیں۔ اور ہر آنکھ میں تیرہ ہزار عدسے اور تیرہ ہزار اعصابی ریشے ہوتے ہیں۔ اگر لوبسٹر کی آنکھ ضائع ہو جائے تو یہ پھر پیدا ہو جاتی ہے۔ بالکل پہلے والی آنکھ کی خاصیت کے ساتھ۔

گونگا پرندہ:

یہ تو آپ جانتے ہیں ہر پرندہ اپنی بولیاں بولتا ہے۔ لیکن آپ یقین کیجیئے کہ ایک ایسا پرندہ بھی ہے جو نہیں بولتا اسے آپ گونگا پرندہ کہہ سکتے ہیں اس پرندے کا نام سارس ہے۔

0 comments:

Post a Comment