نیویارک…این
جی ٹی…باسکٹ بال کورٹ میں کھڑے رہ کر باسکٹ بال کو نیٹ میں ڈالناآسان ہے
تاہم کئی فٹ کے فاصلے سے درست نشانہ لگانا قطعاً آسان نہیں۔ آسٹریلیا کے
ایک نوجوان ماہر شوٹر کائل نیبل نے نشانہ بازی اور مہارت کا انوکھا مظا ہرہ
کرتے ہو ئے219فٹ5انچ کی بلندی سے باسکٹ میں بال پھینک کر نیا عالمی ریکارڈ
قائم کردیا ہے۔اس مقصد کے لیے نِبل اور اسکے ساتھیوں نے ڈھائی گھنٹے تک
کوشش کی اور آسٹریلیاکے ایک کرکٹ گراؤنڈ کی فلڈ لائٹ پر چڑھ کرنیچے کی طرف
باسکٹ میں کامیاب شاٹ پھینکا۔نیبل کی اس کاوش کو دنیا کے سب سے بلندی سے
ڈالے گئے باسکٹ بال شاٹ کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا
گیا ہے۔
Monday, 10 June 2013
219فٹ کی بلندی سے کامیاب با سکٹ بال شا ٹ پھینکنے کا عالمی ریکارڈ
Posted by Unknown on 18:22 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment