Tuesday, 4 June 2013


بلغراد…کچھ لوگ ہر کام منفرد انداز میں کرنے کے عادی ہوتے ہیں اب اس خاتون کو ہی دیکھ لیجئیے جو اُلٹا پڑھتی،لکھتی اور دیکھتی ہیں۔سربیا سے تعلق رکھنے 28سالہ خاتون کو کچھ بھی سیدھے طریقے سے نہیں سمجھایا جاسکتا کیونکہ Bojanaنامی اس خاتون کو الٹی بات ہی سمجھ آتی ہے اسی لئے تو یہ نا صرف الٹی کتاب اوراُلٹا اخبارپڑھتی ہیں بلکہ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے ہوئے ٹائیپنگ بھی اُلٹی ہی کرتی ہیں۔بوجانا کی والدہ کے مطابق جب بچپن میں اس خاتون نے پہلی بار قدم اٹھائے تووہ بھی پچھلی جانب اُٹھائے جسے بیحد مشکل سے سخت تربیت کے بعد عام بچوں کی طرح آگے کی طرف چلنا سکھایا گیا۔اب یہ خاتون سیدھا چلنا تو سیکھ چکی ہیں تاہم موبائل SMSہوں یا ٹی وی پر اپنا پسندیدہ پروگرام دونوں ہی الٹے دیکھیں گی تو سمجھ آتا ہے ورنہ عقل سے بالاتر۔سائنس اور ڈاکٹرزاب تک اس خاتون کی عجب غضب بیماری کی وجوہات تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔

0 comments:

Post a Comment